حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 11 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 11

حقائق الفرقان 11 سُورَةُ الْأَنْفَال لوگ تمہیں اچک کر لے جائیں گے۔ ایسے حال میں تم کو خدا نے ) جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور عمدہ چیزیں مرحمت فرمائیں تا کہ تم شکر کرو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۶ حاشیہ ) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲) مُسْتَضْعَفُونَ ۔ یہ اس بات کا جواب ہے کہ کمزوری تبلیغ سے مانع نہیں ۔ ۲۹ - وَ اعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَةً أَجْرُ عَظِيمٌ - ترجمہ۔ اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں اور یہ بھی جانو کہ اللہ ہی کے پاس بڑا ثواب ہے۔ تفسیر - فتنه - کٹھالی پر چڑھانا ۔ اولاد اور اموال سے آدمی کے ایمان کا امتحان ہو جاتا ہے اور وہ خالص کیا جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۲) أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ تمہارے اموال اور اولاد کندن بنانے کا ایک ذریعہ ہیں ۔ بہت تھوڑے لوگ ہیں جو مال اور اولاد سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ اخلاق فاضلہ حاصل کرتے ہیں جو ان کے ذریعہ حاصل ہو سکتے ہیں۔ خیالی ایمان صرف ایک خیالی پلاؤ ہے جب تک کہ وہ عمل کی کسوٹی پر پرکھا نہ جاوے۔ مال اور اولاد اللہ تعالیٰ کے بے بہا فضل ہیں جو اور ہزاروں نیکیوں کا موجب ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور مخلوق کی بہتری کے علاوہ خود انسان میں سخاوت اور شجاعت اور پھر انشراح صدر کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ اولاد کی وجہ سے انسان میں چھوٹوں سے محبت و پیار، برداشت، استقلال ، محنت ایک دوسرے الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۴) کی مدد ہمدردی کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔