حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 199 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 199

حقائق الفرقان ۱۹۹ سُورَة يُوسُفَ اذَنَ مُؤَدِّن : خیال کیا شاہی مہمان ہیں۔ ان کی بے عزتی نہ ہو۔ آپس میں فیصلہ کرنا چاہا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) - فَبَدَا بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وَعَاءِ أَخِيهِ كَذلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَنْ نَّشَاءُ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ پھر تلاشی لینی شروع کی ان کی خرجیوں میں یوسف کے بھائی کی خرجی سے پہلے ، پھر اُسے نکالا یوسف کے بھائی کی خرجی سے یہ ہماری ہی تدبیر تھی یوسف کے لئے وہ اپنے بھائی کو کبھی نہ لے سکتا تھا بادشاہ مصر کے قانون کے موافق مگر اللہ ہی چاہتا تو ، ہم جس کے چاہیں درجہ بلند کرتے ہیں اور ہر دانا سے بڑھ کر اللہ دانا موجود ہے۔ - تفسیر - قَبْلَ وعَاءِ أَخِيهِ - یوسف کے بھائی کے کے ملیتے سے پہلے دوسروں کی تلاشی شروع کی یہ اس لئے کہ اس ملازم نے دیکھا کہ بنیامین زیادہ قرب والا ہے۔ اس لئے اس کا سامان اول نہ کھولا ۔ كِدْنَا لِيُوسُفَ - یوسف کے فائدے کی تدبیر ہم نے کی تھی۔ تا کہ اپنے بھائی کے ذریعے اپنے باپ کا علم حاصل کرلے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۱) كَذلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ - یعنی یوسف کو اس معاملہ کی کوئی خبر نہ تھی ۔ نہ اس نے کوئی تدبیر کی۔ سقایہ بھول کر رکھا اور محافظ نے از خود تلاشی لی۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۰) ۷۸- قَالُوا إِنْ يَسْرِقُ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَهُ مِنْ قَبْلُ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي نَفْسِهِ وَ لَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ قَالَ اَنْتُمْ شَرٌّ مَكَانًا ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ - ترجمہ ۔ بھائی کہنے لگے اگر اس نے چرایا ( تو کیا تعجب ہے ) بے شک اس کا بھائی بھی چوری کر چکا ہے اس سے پہلے تو یوسف نے چھپا لیا اس بات کو اپنے دل میں اور ان پر ظاہر نہ کیا اس کو ( دل میں یا آہستہ ) کہا تم خانہ خراب لوگ ہو اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو۔ لے ٹاٹ کا بڑا تھیلا۔ (ناشر)