حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 198
حقائق الفرقان ۱۹۸ سُورَة يُوسُفَ ۶۹ - وَ لَمَّا دَخَلُوا مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُمْ مَا كَانَ يُغْنِي عَنْهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا حَاجَةً فِي نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضْهَا وَ إِنَّهُ لَذُو عِلْمٍ لِمَا عَلَّمْنَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اور جب داخل ہوئے جس طرح ان کے باپ نے کہہ دیا تھا ان سے اگر چہ کوئی ان کو اللہ سے بچا نہیں سکتا تھا مگر یعقوب کے جی کی وہ ایک خواہش تھی جو اس نے پوری کی اور وہ تو خبر دار تھا ہمارے سکھانے سے۔ لیکن بہت سے لوگ جانتے ہی نہیں ۔ تفسیر - إِلَّا حَاجَةً - مطلب یہ تھا کہ یوسف کو اپنے بھائی سے الگ ملنے کا موقع مل جاوے یہی حکمت تھی ابواب متفرقہ سے بھجوانے کی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۷۰- وَ لَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ أوَى إِلَيْهِ أَخَاهُ قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوكَ فَلَا تَبْتَبِسُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ۔ اور جب پہنچے یوسف کے پاس تو اس نے اپنے پاس جگہ دی اپنے بھائی کو کہا میں ہی تو تیرا بھائی ہوں تو رنج نہ کر اس سے جو وہ لوگ کرتے رہے ہیں۔ تفسیر ۔ اوى إِلَيْهِ أَخَاهُ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حسب قرارداد یعقوب وہ بھار چکا تھا۔ - بھائی پہلے پہنچ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ا فَلَمَّا جَهَزَهُمُ بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ السَّقَايَةَ فِي رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ اذَنَ مُؤَذِّنُ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسْرِقُونَ - ترجمہ۔ پھر جب تیار کر دیا ان کو ان کا سامان تو رکھ دیا پانی پینے کا کٹورہ اپنے بھائی کے بورے میں پھر ایک پکارنے والے نے پکارا قافلہ والو ! تم ضرور چور ہو یا کوئی چور ہے تم میں ) تفسیر ۔ جَعَلَ السَّقَايَةَ - امراء کے پاس ہر کام کے لئے نوکر ہوتے ہیں۔ پانی پی کر جو برتن رکھ دیا تو نوکر اٹھانا بھول گیا۔ اسباب غلطی سے بندھ گیا۔