حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 192

حقائق الفرقان ۱۹۲ سُورَة يُوسُفَ سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِمَان - ارزانی کے دنوں میں کیا سات ہی گائیں موٹی ہوتی ہیں؟ نمونہ تھا اسی طرح دجال ۔ نبی کریم کو اس قوم دجال کا ایک نمونہ دکھایا گیا ۔ دوم ۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ کافر کی رویا بھی سچی نکل آتی ہے۔ فاسق کی بھی۔ بچے کی بھی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ۴۵- قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلامٍ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَلِمِينَ - ترجمہ۔ انہوں نے جواب دیا یہ تو کچھ واہیات خیالات اور پریشان خواب ہیں اور ہم تو ایسے خوابوں کی تعبیر دینا نہیں جانتے۔ تفسیر - أَضْغَاثُ أَحْلامٍ - پراگندہ خیالات ۔ یہاں یہ نہیں کہا کہ ہم اس خواب کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتے ۔ بلکہ الٹا اسی کو بے وقوف بنایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا والے اپنی کبریائی کے باعث اپنی لا علمی کو تسلیم نہیں کرتے۔ بعض آدمی سوال کے سننے سے پیشتر ہی جواب کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ دنیا پرست انسان اپنی واقفیت وسیع ثابت کرنے کے لئے کسی کا لحاظ بھی نہیں کرتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰) ۴۶۔ وَ قَالَ الَّذِى نَجَا مِنْهُمَا وَ اذْكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ أَنَا انَبِّئُكُمْ بِتَأْوِيلِهِ فَارْسِلُون - ترجمہ۔ اور بول اٹھا جس نے نجات پائی تھی ان دونوں قیدیوں میں سے اور یاد کیا مدت کے بعد ۔ میں تم کو اس کی تعبیر بتاؤں گا تو تم مجھے بھیج دو۔ تفسیر ۔ نَجَا مِنْهُمَا ۔ دیکھو حضرت یوسف کو محبس میں دیکھ کر کس طرح کہا کہ ہم تجھ کو محسن سمجھتے ہیں پھر حضرت یوسف نے کس طرح ان کے خواب کی تعبیر بیان کی اور کتنا بڑا وعظ تو حید کا بیان کیا لیکن وہاں بادشاہ کے پاس آ کر شراب پلانے میں ایسا محو ہوا کہ بھول گیا۔ اسی لئے مجھ کو کسی بڑے دنیا دار سے محبت نہیں ۔ اب اس کو جب اپنی ضرورت پڑی تو بات یاد آ گئی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)