حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 189 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 189

حقائق الفرقان ۱۸۹ سُورَة يُوسُفَ فاق کی جگہ ہے۔ مگر حضرت یوسف تقرب الہی کے واسطے گئے تھے۔ آپ نے اسے اسی کا مظہر پایا علم رویا کی کتابیں مطالعہ کرنے سے اور اس پر غور کرنے سے بہت سے قانونِ قدرت کے جھگڑے طے ہو جاتے ہیں۔ قرآن کریم نے اکثر الفاظ اس کے بیان کر دیئے ہیں۔ لوگ لغت کو لے لیتے ہیں لیکن علم رویا سے الفاظ کے معانی حل نہیں کرتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰) ۳۹۔ وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ ابَادِى إِبْرَاهِيمَ وَ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ مَا كَانَ لَنَا أَنْ تُشْرِكَ بِاللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ذَلِكَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ - ترجمہ۔ اور میں نے پیروی کی ہے میرے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کے دین کی ۔ ہمیں سزاوار نہیں کہ اللہ کا شریک بنائیں کسی کو بھی ۔ یہ اللہ کی مہربانی ہے ہم پر اور سب پر لیکن اکثر لوگ ناشکرے ہی ہیں۔ تفسیر وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آباء ۔ ایک طرف میں نے کچھ چیز ترک کی ہے۔ دوسری طرف کچھ اخذ کی ہے۔ مَا كَانَ لَنَا أَنْ تُشْرِكَ بِاللهِ - شرک سے بچنے کے معنے ہیں کہ نہ کوئی خدا کے برابر محب ہو نہ کوئی اس کے برابر معظم ہو۔ نہ کوئی اس کے برابر مطاع ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰) ۴۱،۴۰ - يُصَاحِبَي السِّجْنِ وَاَرْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءَ سَمَّيْتُمُوهَا انْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَن اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ اَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اے قید خانہ کے دوستو ! کیا کئی معبود الگ الگ اچھے یا اکیلا زبردست اللہ اچھا۔ تم جس کو