حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 188 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 188

حقائق الفرقان ۱۸۸ سُورَة يُوسُفَ معتقد نہیں ۔ وہ بھی دیکھیں کہ کس دل سے یہ خط لکھا گیا ہے۔ کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے کہ ہمارے نبی کریم بھی ہجرت کے تین دن غار میں رہے ہیں۔ آپؐ نے اس میں اپنے رفیق صدیق کے ساتھ کیا کیا باتیں کیں اور دعائیں کی ہوں گی ۔ قَالَ أَحَدُهُمَا إِنِّي ارنی ۔ اللہ تعالیٰ نے رویا کی عظمت کے اظہار کے لئے تین رؤیا کا ذکر اس سورۃ میں کیا ہے۔ا۔ کافر کا ۔ فرعون ۔ ب ۔ فاسق کا۔ قیدی ۔ ج۔ مومن کا رویا۔ یوسف دیکھئے ارینی - آرینی ہی آیا ہے۔ یہ بیان نہیں کیا کہ ہم نے خواب میں دیکھا یا کشف میں دیکھا یا یقظہ میں ۔ پس نبی کریم کی احادیث میں کیونکر خواہ مخواہ مشکلات ڈالے جاتے ہیں ۔ خَمْرًا ۔ خمر کے معنے انگور صحابہ نے اس لغت کو اچھی طرح سے بیان کیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰) ۳۸- قَالَ لَا يَأْتِيَكُمَا طَعَامُ تُرْزَقْنِهَ إِلَّا نَبَاتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يأْتِيَكُمَا ذَلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي إِنِّي تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ - ترجمہ۔ یوسف نے جواب دیا تمہارے پاس آنے بھی نہیں پائے گا وہ کھانا جو تم کو ملا کرتا ہے مگر میں ہے تم کو بتا چکوں گا اس خواب کی تعبیر تم دونوں کا کھانا آنے سے پہلے یہ دونوں تعبیریں بھی منجملہ ان باتوں کے ہیں جو مجھ کو میرے رب نے سکھائیں ۔ میں چھوڑ بیٹھا ہوں اس قوم کا مذہب جو نہیں مانتے اللہ کو اور وہ مرکز آخرت میں جی اٹھنے کے منکر ہیں۔ تفسیر - لا يَأْتِينما۔ کھانا نہیں آئے گا کہ میں تم کو اس کی تعبیر بتا دوں گا۔ گفتگو کی تمہید کیسی مناسب ہے۔ دیکھو محبس ہے ساتھ فجار لوگ موجود ہیں۔ اس راستباز کو یہ معلوم ہو گیا کہ ان لوگوں کو مجھ سے حُسن ظن پیدا ہو گیا ۔ آؤ اس حُسن ظن سے فائدہ اٹھاویں۔ ان کو تسلی بھی دے دی کہ ہاں تمہاری بات بتاتا ہوں ۔ اور ساتھ ہی اپنی تبلیغ بھی کر دی۔ ہر ایک مومن کو بھی اس ٹوہ میں رہنا چاہیے جب کوئی حق کا شنوا د یکھے تو اسے حق سنا دے۔ مگر ایسے طور پر کہ مؤثر ہو۔ نہ یہ کہ اور بھی بھڑک اٹھے۔ جیل خانہ