حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 178 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 178

حقائق الفرقان ۱۷۸ سُورَة يُوسُفَ اني رايت ۔ یہاں خواب کا ذکر نہیں اسی طرح نبی کریم نے جو دجال یا جوج ماجوج وغیرہ کے بارے میں رَأَيْتُ فرمایا تو خدا جانے اسے رو یا یا کشف کیوں نہیں قرار دیتے؟ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) 1 - قَالَ يُبْنَى لَا تَقْصُصْ رُعْيَاكَ عَلَى اخْوَتِكَ فَيَكِيدُوا لَكَ كَيْدًا إِنَّ الشَّيْطَنَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِينٌ - ترجمہ۔ یعقوب نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! نہ کہہ دینا اپنا رویا اور خواب اپنے بھائیوں سے کیونکہ وہ بڑی جنگ کریں گے تجھ سے (خاص) ان کے لئے یا عام انسانوں کے لئے شیطان ایک صریح دشمن اللہ سے جدا کر دینے والا ہے۔ تفسیر ۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت یعقوب تعبیر رویا کی سمجھ گئے تھے۔ فرمایا۔ تیرے بھائی تو تیرا مقابلہ کریں گے۔ اور یہ ان کا شیطانی فعل ہوگا۔ کیونکہ شیطان ہی آپس میں جنگ کرا دیتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) وَ كَذلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا اَتَتَهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَ اسْحَقَ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اور اسی طرح تجھے برگزیدہ کرے گا تیرا رب اور سکھائے گا تجھ کو باتوں کی گل بٹھانا اور اپنا انعام تجھ پر پورا کرے گا اور یعقوب کی اولاد پر جیسا پورا کیا انعام تیرے اوپر کے پہلے داداؤوں ابراہیم اور اسحق پر ۔ بے شک تیرا رب بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر - يُعلمك - اللہ تعالیٰ تجھے اس رویا کی اصل حقیقت بتا ہی دے گا۔ اس بات سے حضرت یعقوب نے پہچان لیا کہ یوسف پر خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہونے والا ہے۔ میرا اور میرے باپ اسحاق میرے دادا ابراہیم کا وارث ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)