حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 8 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 8

حقائق الفرقان A سُورَةُ الْأَنْفَال ٢٦- وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - ترجمہ۔ اور ڈرتے رہو اس فتنہ سے جو تم میں سے ظالموں ہی پر خصوصیت نہیں رکھے گا ( بلکہ عام ہوگا ) اور جانتے رہو کہ اللہ ہی کی مار بڑی سخت ہے۔ تفسیر - لا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۔ جب مصیبت آ جائے تو سب لیٹے جاتے ہیں۔ عیسی بدین خود موسیٰ بدین خود کا اصل غلط ہے ۔ وَأُمُرُ بِالْمَعْرُوفِ کو مت چھوڑو۔ ورنہ بدی کی وجہ سے عذاب آنے پر سب کو ملوث ہونا پڑے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۲) (1) - أَمَّا الرِّوَايَةُ فَقَالَ ابْنُ جَرِيرٍ ( جلده (۱۳۵) نَزَلَتْ فِي عَلِي وَ عُثْمَانَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَلَمْ يَدْرُوا زَمَانَا أَنَّهُمْ مِنْ أَهْلِهَا فَإِذَا هُمْ مَعْنِيُّونَ بِهَا ۔ ابن جریر فرماتا ہے کہ یہ آیت درباره حضرات ( علی ، عثمان طلحہ ، زبیر ) نازل ہوئی ۔ ان کو ایک عرصہ تک نہیں معلوم ہوا کہ ہمارے حسب حال ہے۔ پس ایک وقت آ گیا کہ وہ اس آیت کے مصداق ہو گئے ۔ (ب) وَعَنِ السُّدِي النَّهَانَزَلَتْ فِي أَهْلِ بَدْرٍ أَصَابَتْهُمْ يَوْمَ الْجَمَلِ أَقُولُ الْمَالُ وَاحِدٌ اور سدی سے ہے کہ یہ اہل بدر کے بارے میں نازل ہوئی۔ جنگ جمل میں ان پر یہ مصیبت پڑی۔ بہر حال دونوں کا مال ایک ہی ہے۔ ( ج ) - ابْن عَبَّاسٍ أَمَرَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ لا يَقِرُوا الْمُنْكَرَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَيَعُتُهُمُ اللَّهُ بِالْعَذَابِ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ لَا تُصِيبَنَّ نَهُى بَعْدَنَهْي -