حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 162 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 162

حقائق الفرقان ۱۶۲ سُورَةٌ هُودٍ اپنے میں سے کمزور اور ضعیف بھی دیکھتے ہیں اور اگر تیری بھائی بندی نہ ہوتی تو ہم تجھے ضرور سنگسار کر ڈالتے اور تیرا ہم پر کچھ دباؤ تو ہے ہی نہیں ۔ تفسیر - مَا نَفَقَهُ كَثِيرًا مِمَّا تَقُولُ ۔ یہ ایک بہانہ ہے۔ انبیاء جو دین لاتے ہیں۔ وہ ہیں۔ وہ بالکل سہل ہوتا ہے۔ لوگ عجیب عجیب پیچیدہ رسمیں ادا کرتے ہیں اور خدا کے حکم پر عمل نہیں کرتے۔ میں نے ایک خوجہ قوم شیعہ کو دیکھا ہے۔ کہ ان میں سو سو سال کے بوڑھے ہو گئے اور ختنہ نہیں کرایا کیونکہ ختنہ کی رسوم کے لئے سوسور و پیہ چاہیے تھا۔ لوگوں نے خود اپنے تئیں مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸) ۹۷، ۹۸ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِأَيْتِنَا وَ سُلْطَنٍ مُّبِينٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَا بِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ - ترجمہ اور بے شک ہم نے بھیجا موسیٰ کو ہماری کھلی کھلی نشانیوں کے ساتھ اور صریح دلیل کے ساتھ۔ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف تو وہ فرعون کے حکم پر چلے اور فرعون کی بات تو کچھ ٹھیک نہ تھی ۔ تفسیر ہر فن لیکن جو اس فن کا ماہر ہو۔ اس کی بات ماننی چاہیے۔ مثلاً کوئی انگریزی زبان کے متعلق مسئلہ ہو تو انگریزی جاننے والوں سے۔ شعر شاعروں سے۔ غرضیکہ ہر ایک کسب اس کے اہل سے دریافت کرنا چاہیے۔ دنیا میں ہر قسم کی تجارت و سیاست کو جس طرح یورپ والے جانتے ہیں ۔ ہم لوگ واقف نہیں ہیں ۔ لہذا ان سے سیاست و تجارت کے متعلق باتیں دریافت کرنی چاہئیں ۔ لیکن جن علوم سے وہ ناواقف ہیں مثلاً یورپ و امریکہ والے علومِ روحانی اور خدا شناسی سے بالکل نا آشنا ہیں۔ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا ۔ ہم نے موسی کو فرعون کی طرف بھیجا۔ فرعون تو اس فن سے ناواقف تھا۔ جس ۔ کے متعلق موسی" ، اس کے متبعین نے اس خاص میں بھی فرعون کی ہی اتباع کی ۔ پس اس کا نتیجہ ظاہر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۸)