حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 158 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 158

حقائق الفرقان ۱۵۸ سُورَةٌ هُودٍ أَطْهَرُ لَكُمْ ۔ یہ لڑکیاں میں نے تمہارے تقویٰ کے لئے پیش کی ہیں۔ ان کا معاملہ سوچو کہ جب یہ تمہیں دے دیں تو میں گاؤں کے برخلاف کوئی منصوبہ کیوں کرنے لگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۸،۱۲۷) ۸۰- قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنْتِكَ مِنْ حَقٌّ وَ إِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ - ترجمہ ۔ انہوں نے جواب دیا تجھے معلوم ہی ہے کہ ہم کو تیری لڑکیوں کے رکھنے کی کوئی حاجت نہیں ۔ بے شک تو جانتا ہی ہے جو ہمارا ارادہ ہے۔ تفسير - مَا لَنَا فِي بَنْتِكَ مِنْ حَق ۔ بیٹیاں ضمانت میں نہیں رکھی جاتیں۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) ۱ - قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ أَوِى إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ - ترجمہ۔ ۔ لوط نے کہا کیا اچھا ہوتا کہ مجھے تمہارے مقابلہ کی طاقت ہوتی یا مجھے اللہ کی پناہ ملتی ۔ تفسیر ۔ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ أَوِى إِلى رُكْنِ شَدید ۔ حضرت لوط نے پہلے قوت کا ذکر کیا مگر پھر انبیاء کے طریق پر اللہ کی طرف جھک گئے۔ اور کہا کہ نہیں بلکہ میں اللہ کی پناہ لوں گا ۔ رُکنِ شَدِيدِ سے مراد یقیناً اللہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸) - فَلَمَّا جَاءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِيلِ مَنْضُودٍ - ترجمہ ۔ پھر جب آ گیا ہمارا عذاب کر دیا ہم نے اس کے اوپر کو اس کے نیچے اور برسائے ان پر پتھر مرمر کے اور تہہ بہ تہہ ۔ تفسیر ۔ عَالِيهَا سَافِلَهَا ۔ جو عالی تھے ان کو سافل کر دیا۔ بڑوں کو چھوٹا اور چھوٹوں کو بڑا بنانا خدا کے عجائبات قدرت کے نمونے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۸)