حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 143
حقائق الفرقان بات ہے۔ ۱۴۳ سُورَةٌ هُودٍ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۶) ۳،۳۷۔ وَ أُوحِيَ إِلى نُوحٍ أَنَّهُ لَنْ يُؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ إِلَّا مَنْ قَدْ أَمَنَ فَلَا تَبْتَبِسُ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ - وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ۔ - ترجمہ ۔ اور وحی بھیجی گئی نوح کی طرف یہ کہ کوئی ایمان نہ لائے گا تیری قوم میں سے مگر جو لا چکا سو لا چکا تو ان کاموں پر کچھ غم نہ کر جو وہ کر رہے ہیں۔ اور ہماری نظروں کے سامنے ایک کشتی بنا اور ہمارے ہی حکم سے اور مجھ سے بات نہ کر ظالموں کے مقدمہ میں وہ تو ضرور ڈ بائے گئے (یعنی ڈوبنے والے ہیں )۔ تفسیر۔ نوٹ کی طرف وحی بھیجی گئی کہ تیری قوم سے ایمان نہیں لائے گا مگر یہی جولا چکے ۔ پس رنجیدہ خاطر نہ ہو کفار کی کرتوتوں سے۔ اور ہماری نگرانی میں ہمارے حکم کے مطابق کشتی بنا اور ظالموں کی نسبت کوئی سفارش نہ کر ۔ وہ ضرور ڈوبنے والے ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۱۔ ماہ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه ۳۴) ٣٩ وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَا مِّنْ قَوْمِهِ سَخِرُوا مِنْهُ قَالَ إِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ - ترجمہ۔۔ اور وہ کشتی بنا رہا تھا جب اُدھر سے اس کی قوم کے سردار گزرتے تو اس سے ٹھٹھا کرتے نوح نے کہا اگر تم ہم سے ٹھٹھا کرتے ہو تو ہم بھی تم سے ٹھٹھا کرتے ہیں کیونکہ تم ٹھٹھا کرتے ہو۔ تفسیر۔ اور وہ (نوح علیہ السلام) جہاز بنا تا تھا اور جب اس کے پاس سے نکل جاتے اس کی قوم کے سردار ہنسی کرتے نوح سے۔ نوح علیہ السلام نے کہا اگر تم ہنسو ہم پر تو ہم ہنستے ہیں تم پر ۔ پھر یہ بھی اس لئے یا اتنا جو تم ہنستے ہو۔ نوح کے نام لیوے اور اس کی طرف منسوب ہونے پر فخر کرنے والے