حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 132 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 132

حقائق الفرقان فائدہ اٹھائے ۔ ۱۳۲ سُورَة يُونُسَ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴) ١٠٠ - وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَانْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا ( یعنی جبراً) تو ضرور ایمان لے آتے سب کے سب جو زمین میں ہیں اکٹھے تو کیا تو زبردستی کر سکتا ہے لوگوں پر کہ وہ ایمان لا ہی لیں۔ تفسیر - وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ - اگر اللہ چاہتا تو انسان کے تمام ایسے قوئی بنادیتا۔ کہ ان پر فعل یا ترک کا کوئی دخل و تصرف نہ ہوتا ۔ اور اس طرح نہ ماننا ان کی فطرت میں ہی نہ رہتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۴) ١٠١- وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ اور کسی شخص کے ہاتھ میں نہیں کہ ایمان لائے مگر اللہ ہی کے حکم سے اور وہ ان لوگوں پر گندگی ڈالتا ہے جو عقل کو کام میں نہیں لاتے۔ تفسیر - لا يَعْقِلُونَ ۔ جو بدیوں سے نہیں رکھتے ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴) ۱۰۴- ثُمَّ نُنَجِّى رُسُلَنَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا كَذَلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا تُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ پھر ہم نے بچا لیا اپنے رسولوں کو اور ایمانداروں کو پھر ۔ ہم پر فرض ہے کہ ہم ایمانداروں کو بچایا کریں۔ تفسیر - حَقًّا عَلَيْنَا تُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ ۔ مومن کو تمام مشکلات سے نجات دیتے ہیں۔ مگر کوئی مومن بھی ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۹ ۱ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴)