حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 4 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 4

حقائق الفرقان لد سُورَةُ الْأَنْفَال پانی تا کہ پاک کرے تم کو اس کے ذریعہ سے اور دور کرے تم سے شیطانی نجاست اور تمہارے دلوں پر مضبوط گرہ لگا دے اور قدموں پر جمائے رکھے تم کو۔ تفسیر ۔ جنگوں میں بھی اور عام طور پر بھی دیکھا گیا ہے کہ بیٹھے بیٹھے دل کو غیر معلوم وجہ سے خوشی یا غم پہنچ جاتا ہے۔ اس کے بعد کسی دن یا تو خوشی کی خبر آتی یا غم کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کو آئندہ واقعات سے ایک تعلق ہے۔ اسی قانون کے ماتحت فوجی آدمی کو نیند آ جائے تو یہ اس بات کی فال سمجھی جاتی ہے کہ ضرور ہماری فتح ہو گی ۔ گویا اس طرز پر روح کو اللہ تعالیٰ ایک بار یک علم عطا کرتا ہے۔ اسی واقعہ کا ذکر کرتا ہے اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً پانی پر کفار کا تسلط تھا۔ اس پانی کی تکلیف کے رفع کو بطور احسان فرمایا۔ لِيُطَهِّرَكُمْ ہے۔ تا کہ تمہارے (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱) دلدر دور ہو جاویں۔ يُغَشِيكُمُ النَّعَاسَ اونگھ سپاہی کو آتی ہے تو یہ فتح کا نشان ہے۔ لِيُطَهِّرَكُمْ بِه - احتلام کا خیال غلط ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶) ١٣ - إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلَكَةِ إِنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأَلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانِ - ترجمہ ۔ جب حکم دیا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو تم جمائے رکھو ایمان داروں کو۔ میں عنقریب ڈال دوں گا کافروں کے دلوں میں دہشت اور رعب تو ما رو گردنوں پر اور کاٹو ان کے پور پور۔ تفسیر - إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلائِكَةِ - ملائک کا فعل پاک بندوں پر ظہور پکڑتا ہے۔ جیسا کہ خدا کا فعل فرشتوں پر ظہور کا فعل پکڑتا ہے۔ فرشتوں کا انکار تین قوموں نے کیا ہے ۔ دہریہ، برہمو ، نیچرتی حالانکہ جس طرح اللہ پر ایمان ضروری ہے۔ اسی طرح ملائکہ پر۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱) فَوقَ الْأَعْنَاقِ - گردنیں اس میں شامل ہیں جیسی فَوْقَ الْاثْنَيْنِ میں دو یا دو سے زیادہ ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶)