حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 3
حقائق الفرقان ۳ سُورَةُ الْأَنْفَال كما اَخْرَجَكَ - بمعنی کیونکہ ۔ لكرِهُونَ ۔ مشکل سمجھتا تھا۔ تشخید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۶) - يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ - ترجمہ۔ تجھ سے لڑتے تھے حق بات میں اس کے بعد کہ ظاہر ہوگئی ان پر ، گویا وہ ہانکے جاتے تھے موت کی طرف اور گویا اس کو آنکھ سے دیکھ رہے تھے۔ تفسير - وَهُمْ يَنْظُرُونَ ۔ کفار دیکھ رہے ہیں کہ مرنے کا مقام ہے۔ صحابہ کرام کی ہرگز یہ حالت نہ تھی کہ وہ میدانِ جنگ میں جانے سے ڈرتے اور ان کی حالت يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ ہوتی ۔ انہوں نے تو کہا لا نَقُولُ لَكَ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۱) يُجَادِلُونَ ۔ اس کی ضمیر مومنوں کی طرف نہیں پھرتی ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶) وو ١٠ - إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِنكُمْ بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَكَةِ مُرْدِفِينَ - ترجمہ۔ جب تم پانی مانگنے لگے تمہارے رب سے تو اس نے قبول فرمائی تمہاری دعا ، میں تم کو مدد دوں گا ہزار فرشتوں سے ایک کے پیچھے ایک آنے والوں سے۔ تفسیر ۔ تَسْتَغِيثُونَ ۔ پانی پر کفار قبضہ کر چکے تھے۔ اس لئے مورخان نے بادل ما نگا۔ ساور (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱) ۱۲ - إِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً ليُطَهِّرَكُم بِهِ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَنِ وَ لِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِكُمْ وَ يُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ - ترجمہ۔ جب تم کو ڈھانپ لیا اونگھ نے اللہ کی طرف سے تسکین کے لئے اور اتارتا تھا تم پر بادل سے اے ہم تجھے وہ نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے موسیٰ سے کہا تو جا اور تیرا رب ۔