حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 129 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 129

حقائق الفرقان ۱۲۹ سُورَة يُونُسَ حضرت موسی کی تمام قوم غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام کروالیا۔ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْآلِيمَ - نبیوں کو ، خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔ انبیاء کے نزدیک ایسا خیال شرک ہے۔ میں تمہیں دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ تم یوں سمجھو کہ دعاؤں کے لئے پیدا کئے گئے اور یہی دعا ئیں تمہارے سب کام سنواریں گی ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۴ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱) ٩٠ - قَالَ قَدْ أُجِيبَتْ دَعُوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِغْنِ سَبِيلَ الَّذِينَ روپوور لا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول ہو چکی اب تم دونوں ثابت قدم ہو جاؤ اور نہ چلنا لا علموں کی راہ۔ تفسیر - فَاسْتَقِيمًا - أَجِيبَتْ دَعْوَتُكُمَا کے باوجود یہ دوشرطیں ظاہر کرتی ہیں کہ عذاب کا وعدہ ٹل بھی جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) ۹۱ - وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنَ وَ جُنُودُهُ بَغْيًا وَ عَدُوًّا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ وو به بَنُوا إِسْرَاءِيلَ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے پارا تا ر دیا بنی اسرائیل کو دریا کے پھر ان کے پیچھے لگا فرعون اور اس کا لشکر شرارت اور تعدی کر کے یہاں تک کہ اُسے گھیر لیاڈ باؤ پانی نے وہ کہنے لگا کہ مجھے یقین آ گیا اس بات کا کہ کوئی سچا معبود نہیں مگر وہی جس پر اللہ کے پہلوان کی اولا د ایمان لائی اور میں (بھی) فدائی فرمانبرداروں میں سے ہوں ۔ تفسیر فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا - فرعون موسی کے تابع نہ تھے۔ پس بغاوت صرف اپنے حاکم سے ۔ نہیں ہوتی ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)