حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 125 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 125

حقائق الفرقان ۱۲۵ سُورَة يُونُسَ بٹھا کر اور اس کے پیچھے نسل والے بنائے ہم نے اور ڈبود یا ان کو ہم نے جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو تو دیکھو کیا ہوا انجام ان کا جن کو ڈرایا گیا تھا۔ تفسیر وَاغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا - بس نبیوں کو تو اپنے مولی کا بھروسہ ہوتا ہے۔ حضرت نوح کی ایک دعالا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح : ۲۷) کام کر گئی ۔ ٦- (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) - ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى وَ هُرُونَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَابِهِ بِايْتِنَا فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُجْرِمِينَ - فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا إِنَّ هَذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے ان کے بعد بھیجا موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کی رعب دار قوم کی طرف ہماری آیتیں دے کر تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ قوم ( جناب الہی سے ) قطع تعلق کرنے والی تھی۔ تفسیر - ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ تُمُوسى - موسی کی طاقت تو یہ تھی کہ ایک آدمی مر گیا تو وہاں سے بھاگ نکلے ۔ تلاشی ہونے لگی تو صندوق میں ڈالے گئے ۔ آخر اسی موسیٰ نے فرعون پر فتح پائی ۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) ۸۴- فَمَا آمَنَ لِمُوسَى إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّنْ قَوْمِهِ عَلَى خَوْفٍ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَابِهِمْ أَنْ يَفْتِنَهُمْ وَ إِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالِ فِي الْأَرْضِ ۚ وَ إِنَّهُ لَمِينَ الْمُسْرِفِينَ - ترجمہ ۔ پھر بھی موسیٰ کو نہیں مانا مگر اس کی قوم کے چند بچوں نے باوجو د فرعون اور اُس کے رعب دار سرداروں کے ڈر کے۔ ڈریہ تھا کہ کہیں وہ ان کو بلا میں نہ پھنسا دیں اور کچھ شک نہیں کہ فرعون بڑا متکبر تھا ملک میں اور بے شک وہ زیادتی کرنے والوں میں سے تھا۔ تفسیر۔ بنی اسرائیل ایک روایت کے مطابق ۲۵۰ سال اور بروایتے چارسوسال فرعون ے اور نوح نے عرض کی اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔