حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 95 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 95

حقائق الفرقان ۹۵ سُورَة يُونُسَ سُوْرَةُ يُونُسَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اس اللہ کے نام سے جو ساری صفات کا ملہ سے موصوف اور بالکل بدیوں سے منزہ بلا مبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے ۔ ہم اس سورہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ - الر تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْحَكِيمِ - ترجمہ ۔ میں اللہ مکرر رسالت محمدیہ کے ثبوت میں سورت نازل کرتا ہوں۔ یہ آیتیں ایک کتاب کی ہیں جو محکم و با حکمت ہے۔ تفسیر - اتر - آنا الله آری - کیا دیکھتا ہوں ؟ آری أَعْمَالَكُمْ ! یعنی جو کچھ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سلوک کر رہے ہو اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تمہارے تعلقات ؟ ہیں ۔ وہ سب میں دیکھ رہا ہوں ۔ الكتب الْحَكِيمِ - جامع کتاب - کس معاملہ میں؟ حق و حکمت کی بھری ہوئی ۔ سزا ہو گی تو بھی حکمت پر ۔ جزا بھی ملے گی تو بھی حکمت پر ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹) آكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَيْنَا إِلى رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ انْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالَ الْكَفِرُونَ إِنَّ هَذَا لَسْحِرٌ مُّبِينٌ - ترجمہ کیا لوگوں کو اس بات کا تعجب ہوا کہ ہم نے وحی بھیجی ایک آدمی کی طرف انہیں میں سے تا کہ ڈرائے اپنے دشمنوں کو اور خوشخبری سنا دے اپنے ایماندار دوستوں کو کہ ان کا مضبوط قدم ہے قطع تعلق ان کے رب کے نزدیک ، اور منکر کہتے ہیں تیری باتیں تو ہیں دل ربا پر ملک و قوم سے صریح قطع ت کرانے والی ہیں۔