حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 76 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 76

حقائق الفرقان ۷۶ سُورَةُ آل عِمْرَان تفسير - وَمِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ۔ ۔ يَعْلَمُونَ ۔ ایسے آدمی ہر مذہب میں پائے جاتے ہیں۔ ایک شخص نے جنگل میں ایک عورت کو زیور سے لدی ہوئی پا یا جو راستہ بھول گئی تھی۔ اس نے اسے مقام پر پہنچایا حالانکہ پوری دسترس رکھتا تھا کہ زیور اتار لے۔ پھر ایسے بھی ہیں جو ایک دینار کو دیکھ کر دل ثابت نہیں رکھ سکتے ۔ ایک صوفی نے شیطان کو عالم کشف میں دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کئی لگا میں ہیں ۔ پوچھا ۔ یہ کیا؟ کہنے لگا یہ لوگوں کو قابو کرنے کے لئے ۔ پھر اس نے کہا۔ تم لوگ تو صرف کان پکڑ قابو کر لئے جاتے ہو۔ نیکی کے رنگ میں گمراہ کرنا ایسے آدمیوں کے لئے شیطان کو بہت آسان ہے۔ جماعت کھڑی ہوگئی ہے مگر کئی ہیں کہ ابھی وظیفہ پڑھ رہے ہیں۔ پھر یہ لوگ امانت میں خیانت کرتے ہیں اور اسے شرعی عذر کے نیچے لا کر صحیح قرار دیتے ہیں۔ مومن کو چاہیے کہ وہ ہر حرکت و سکون کے وقت دیکھ لے کہ اس سے تعظیم لامر اللہ ۔ شفقت علی خلق الله میں تو کوئی فرق نہیں آتا۔ سَبِيل - الزام (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخہ ۲۴ رجون ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۳ ، ۶۴) ۷۷- بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ - ترجمہ۔ ہاں جو پورا کرے اپنا اقرار اور اللہ کوسپر بنائے تو بے شک اللہ متقیوں کا دوست ہے۔ تفسير مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِه - وعدہ پورا کرو کسی عیسہ ا کرو۔ کسی عیسائی سے کرو لرویا چوہڑے چمار سے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه (۶۴) ہر شخص کی فطرت میں ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ ہو اور وہ عظیم الشان ہو۔ متقی کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ۔ پس اللہ کی معیت سے بڑھ کر اور کیا چاہیے؟ پھر ہر شخص کی فطرت میں ہے کہ کوئی عظیم الشان اس سے محبت کرے اور اللہ تعالیٰ متقی سے آپ محبت کرتا ہے ۔ جیسا کہ فرمایا ۔ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ جو اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو جاوے اسے کسی اور کی حاجت کیا ؟ الحکم جلد ۱۵ نمبر ۱۹، ۲۰ مورخه ۲۸،۲۱ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶)