حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 72
حقائق الفرقان ہے اور اس کی ایک پہچان بتائی ہے۔ ۷۲ سُورَةُ آل عِمْرَان جب اللہ کسی کا ولی بنتا ہے تو اس کی ولایت کا نشان یہ ہے کہ يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) یعنی انسان جو قسم قسم کی ظلمتوں میں پڑا ہو۔ ان ظلمتوں سے روز بروز نکلتا جاتا ہے۔ بڑی ظلمت تو یہ ہے کہ ماں باپ اچھے نہ ہوں ۔ پھر دوسرے مربی استاد وغیرہ۔ پھر دوست، آشنا۔ پھر رسم و عادت ۔ و عادت ۔ پھر محبت و بغض۔ پھر شہرت وحرص۔ پھر بخل و عجز وکسل ۔ وکسل ۔ کسی کے اوپر بے جا ظلم ( الظُّلْمُ ظُلُمَات ) پس ان ظلمتوں سے نکل کر جونور کی طرف جا رہا ہو تو سمجھے کہ اللہ میرا اولی ہو گیا ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ صفحه ۶۳ ) ۷۰- وَدَّتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ - ترجمہ اہل کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ کسی طرح تم کو بھٹکا دے اور وہ بھٹکاتے نہیں مگر اپنے آپ کو یا اپنے ڈھب کے لوگوں کو اور وہ کچھ بھی شعور نہیں رکھتے ۔ تفسیر - وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ - یہ نہیں گمراہ کر سکتے مگر اپنے ہی ڈھب کے لوگوں کو ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ ) ۔ وَ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَالْفُرُوا آخِرَةَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ اور اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا مان لو جو کچھ اتر امسلمانوں پر دن میں ، اور دن کے آخر میں انکار کر جاؤ شاید کہ وہ پھر جائیں۔ تفسیر۔ ایک گروہ نے اہل کتاب میں سے کہا بڑے بڑے عمائد یہود جو ہیں وہ سب مل کر صبح مسلمان ہو جاؤ اور عصر کی نماز کے بعد اس دین کو ترک کر دو اور یہ ظاہر کرو کہ ہم نے اندر جا کر اس میں بہت سی بدیاں دیکھیں۔ پس اس تجویز سے یہ چند اہل کتاب جو مسلمان ہو گئے ہیں واپس اپنے دین میں لوٹ آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے منصوبہ بازیوں کا کچھ فائدہ نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۳ )