حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 67
حقائق الفرقان ۶۷ سُورَةُ آل عِمْرَان ٦٢ - فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ ابْنَاءَنَا وَ ابْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ انْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَذِبِينَ - ترجمہ۔ پھر جو کوئی تجھ سے حجت کرنے لگے عیسی کے مقدمہ میں اس کے بعد کہ تیرے پاس علم آچکا ( تو جھگڑنے والوں سے ) کہہ دے اچھا آؤ ہم سب بلائیں ہمارے اور تمہارے بیٹوں کو اور ہماری اور تمہاری عورتوں کو اور ہم خود اپنی ذات سے آئیں اور تم اپنی ذات سے آؤ پھر مباہلہ کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں۔ تفسیر - تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ ابْنَاءكُمْ ۔ یعنی مباہلہ کر لیں ۔ کا ذبوں پر لعنت ڈالیں پھر دیکھیں کس پر خدا کا عذاب آتا ہے اور کون قوم اس کی رحمت سے دور ہوتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۲) اگر کوئی نادان اس دلیل کے بعد پھر بھی حجتیں کرے تو ایسے احمقوں سے یوں مقابلہ چاہیے کہ ان سے مباہلہ کر لو اور کہو آؤ بلائیں اولا دیں اپنی اور تمہاری اولاد اور عورتیں تمہاری اور اپنی اور اپنے آدمی اور تمہارے پھر عاجزی سے دعا مانگیں کہ انہی لعنت ہو جھوٹوں پر ۔ ابطال الوہیت مسیح - تصانیف حضرت خلیفة المسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ ) ۱۳ ، ۶۴ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا اللَّهُ ۖ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ ۔ ترجمہ ۔ بے شک بے شک یہی سچے حالات ہیں اور کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا بے شک اللہ ہی ۔ زبر دست حکمت والا ہے۔ پھر اگر وہ بھاگ جائیں تو اللہ خوب جانتا ہے شریر فسادیوں کو ۔ تفسیر بے ریب یہ صاف اور عمدہ ٹھیک بیان ہے۔ اور اللہ کے سواک ۔ اور اللہ کے سوا کوئی بھی فرمانبرداری کا مستحق نہیں اور اللہ وہی غالب ہے حکمتوں والا ۔ پھر اگر اس پر پیٹھ دیں تو جان لو اللہ ان مفسدوں کو خوب ۔ المسيح ب جانتا ہے ۔ ( ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف 1 - تصانیف حضرت خلیفة المسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ )