حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 42 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 42

حقائق الفرقان ۴۲ سُورَةُ آل عِمْرَان ۴۹ تا ۵۱ - وَيُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ رَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ وَابْرِيُّ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَ أَحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللهِ وَانَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ وَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّوْرَيةِ وَلِأُحِلَّ لَكُم بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ وَجِئْتُكُمْ بِايَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ ۔ ترجمہ ۔ اور اس کو سکھا دے گا کتاب اور دانائی کی بات اور تورات اور انجیل ۔ اور رسول بنائے گا بنی اسرائیل کی طرف (وہ کہے گا) میں بے شک جناب الہی سے ایک نشان لایا ہوں تمہارے پاس یہ کہ مٹی سے تمہارے لئے تجویز کرتا ہوں پرندے کے روپ میں پھر اس میں پھونکتا ہوں تو وہ اڑنے والا ہو جائے گا اللہ کے حکم سے اور میں بری کرتا ہوں اندھے اور کوڑھی کو اور میں اللہ کے حکم سے موٹی کو زندہ کرتا ہوں اور تمہارے کھانے اور نہ کھا۔ انے اور نہ کھانے کی چیزوں کے متعلق تم کو خبر دیتا ہوں جو تم اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہو بے شک اس میں تمہارے لئے ایک دلیل ہے ( میری نبوت کی ) جب تم ایمان والے ہو۔ اور میں توریت کی تصدیق کرتا ہوں جو میرے سامنے ہے اور حلال کروں تمہارے لئے وہ بعض چیزیں جو حرام کی گئیں ہیں تم پر اور میں جناب الہی سے لایا ہوں تمہارے لئے نشانی تو اللہ کوسپر بناؤ اور ڈر واللہ سے اور میری اطاعت کرو۔ تفسیر - يُعَلِّمُهُ الْكِتَبَ ۔ لکھنا۔ اخْلُقُ - تجویز کرنا۔ جیسے تَخْلُقُونَ افْعًا (العنكبوت : ١٨) خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ ☑ جميعا (البقرۃ:۳۰) میں ۔ احی ۔ ایک احیاء ساحران موسی کا۔ ایک اللہ تعالیٰ کا۔ ایک نبیوں کا قرآن میں مذکور ہے۔ یہاں لے جھوٹی باتیں بناتے ہو۔ ۲۔ جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔ ( ناشر )