حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 475 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 475

حقائق الفرقان ۴۷۵ سُورَةُ الْأَعْرَاف ١٦٧ - فَلَمَّا عَتَوا عَنْ اعَتَوْا عَنْ مَا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ - ترجمہ ۔ پھر جب وہ حد سے بڑھ گئے جس کام سے ان کو منع کیا جاتا تھا تو ہم نے کہا ان کو ہو جاؤ بندر ذلیل ۔ تفسیر ۔ جس جب وہ ہماری منع کر دی ہوئی باتوں ں سے باز نہ آئے ۔ ہم نے کہا جاؤ ذلیل بندر بن جاؤ ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸) كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ ۔ کہتے ہیں تین دن کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔ قَطَعْنَهُمْ فِي الْأَرْضِ آتا ہے۔ اور فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ بھی آیا ہے۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵) ١٦٨ - وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُم سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ ۚ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ ۔ اور وہ یاد کرو جب جتاد یا تیرے رب نے کہ ضرور مسلّط کرے گا ( غالب رکھے گا ) ان پر قیامت تک ایسے شخص کو جو انہیں دیا کرے بڑی تکلیفیں ۔ بے شک تیرا رب بہت جلد عذاب کرنے والا ہے اور کچھ شک نہیں کہ وہ غفور الرحیم بھی ہے۔ تفسیر اور تیرے رب نے خبر دی ہے کہ ایسا ہو گا کہ میں قیامت تک ایسے لوگوں کو ان پر حکمران کروں گا ۔ جو انہیں برے عذاب دیں گے ۔ بیشک تیرا رب جلد سز ا دینے والا ہے - اور غفور رحیم بھی ہے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۸) ١٦٩ - وَقَطَّعْنَهُمْ فِي الْأَرْضِ أَمَمَّا مِنْهُمُ الصُّلِحُونَ وَمِنْهُمْ دُونَ ذَلِكَ وَ بَلَوْنَهُمْ بِالْحَسَنَتِ وَالسَّيِّاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے تتر بتر کر دیا اُن کو ملک میں ٹکریاں ٹکریاں کر کے کچھ تو ان میں سے نیک ہیں اور کچھ نیکوں کے سوائے ہیں اور ہم نے امتحان کیا ان کا سکھ اور دکھ سے تا کہ وہ پلٹ آویں۔ تفسیر ۔ ہم نے انہیں گروہ گروہ بنا کر زمین میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں اچھے نکلے اور بعض ان کے