حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 468
حقائق الفرقان ٤٦٨ سُورَةُ الْأَعْرَافِ آلیا زلزلہ نے تو موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! اگر تو ان کو پہلے ہی ہلاک کرنا چاہتا تھا اور مجھ کو ( تو تو کر سکتا تھا ) کیا تو ہم کو ہلاک کئے دیتا ہے اس حرکت پر جو کر بیٹھے ہم میں کے نادان احمق یہ تمیز کرنا ہے تیرا اور امتحان ہے بھلے برے میں۔ ہٹا دے تو اس تمیز سے جسے چاہے اور راہ راست پر لگا دے تو جسے چاہے تو ہی بس ہمارا ولی اور کارساز ہے تو ہمارے عیب ڈھانپ لے اور ہم پر رحم فرما اور تو ہی سب سے اچھا عیبوں کا چھپانے والا ہے۔ تفسیر ۔ وَاخْتَارَ مولی ۔ اس پر موسیٰ کی قوم نے کہا۔ ہم کس طرح یقین کریں ۔ یہ باتیں خدا نے کہی ہیں آپ نے ۷۰ آدمیوں کو منتخب کیا۔ أَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ - وہ آتش فشاں پہاڑ تھا۔ زلزلہ آیا ۔ توجہ الی اللہ کے لئے تھا۔ وہ ڈرے اور کہا کہ ہم بلکہ ہماری اولاد خدا کی آواز کبھی نہیں سننا چاہتے۔ اسی بے ادبی کا نتیجہ تھا کہ موسیٰ ایسا پیغمبر پھر ان میں سے پیدا نہ ہوا۔ بلکہ ان کے بھائیوں میں پیدا ہونے کی بشارت ملی۔ فتنتك ۔ بھلے کو بُرے سے الگ کرنا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹) ط ۱۵۷- وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدُنَا إِلَيْكَ قَالَ عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَاكتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِايْتِنَا يُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ اور لکھ دے اور محفوظ کر دے ہمارے لئے اس دنیا میں بہتری اور آخرت میں بھی ہم راہ پا چکے تیری طرف ، اللہ نے فرما یا میر اعذاب تو اسی پر آئے گا جس پر میں چاہوں اور میری رحمت شامل ہو چکی ہے سب کو تو وہ رحمت قریب ہی لکھ دوں گا اور محفوظ کر دوں گا انہی کے لئے جو تقویٰ کریں گے اور زکوۃ دیں گے اور ہماری نشانیوں کو مانیں گے۔ تفسیر - فَسَا کتھا ۔ اب یہ انعام کسی اور قوم کو ملے گا۔ يُؤْتُونَ الزَّكوة - سچی پاکیزگی ، اپنے نفس کو مزگی و مطہر کر دینا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹)