حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 467
حقائق الفرقان ۴۶۷ سُورَةُ الْأَعْرَاف ۱۵۲- قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَ اَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّحِين - ترجمہ ۔ موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! میرے عیب ڈھانپ اور میرے بھائی کے (اور معاف فرما ہمارے قصور ) اور ہم کو لے لے اپنی رحمت میں اور تو ہی سب سے زیادہ مہر والا ہے رحم فرمانے والا ہے۔ تفسیر - قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي۔ انبیاء قدم قدم پر دعا کرتے ہیں۔ اس زمانہ کے لوگوں کی طرح غافل نہیں ہوتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۹) ۱۵۳ - إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ - ترجمہ۔ کچھ شک نہیں جنہوں نے معبود بنالیا بچھڑے کو قریب ہی ان کو پہنچے گا عذاب ان کے رب کی طرف سے اور دنیا کی زندگی میں ذلت اور رسوائی اور ہم اسی طرح سزاد یا کرتے ہیں مفتریوں کو یعنی جھوٹ باندھنے والوں کو۔ تفسیر ۔ اس رکوع میں دو باتیں ہیں کہ انسان ذلیل کس ط کس طرح ہوتا ہے اور مظفر و منصور کس طرح ۔ کوئی انسان فطرہ ذلت کو نہیں چاہتا اور عزت کو بہر حال چاہتا ہے۔ ذلت کے وجوہ بیان کئے ہیں۔ فرمایا ۔ إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ - ذلت کی جڑ شرک و افتراء ہے اور اس سے بچنے کا اصل رجوع الی اللہ بذریعہ ایمان واستغفار ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۹) ۱۵۶ - وَ اخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا لِمِيقَاتِنَا فَلَمَّا أَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُم مِّنْ قَبْلُ وَ إِيَّايَ أَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَاءُ مِنَّا إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ أَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ - ترجمہ ۔ اور چن لئے موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر آدمی ہمارے وعدے پر لانے کو پھر جب ان کو