حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 459 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 459

حقائق الفرقان ۴۵۹ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۱۳۳ ، ۱۳۴ - وَقَالُوا مَهُمَا تَأْتِنَا بِهِ مِنْ آيَةٍ لِتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ - فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ ايت مُفَصَّلْتِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُجْرِمِينَ ترجمہ۔۔اور کہنے لگے تو جب کبھی نشانی ہمارے پاس لائے گا کہ اس کے ذریعہ سے ہم کو دھوکہ دے تو ہم تو کبھی تجھ پر ایمان لانے والوں میں نہ ہوں گے۔ پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور نکسیر پھوٹنے کا مرض بہت آئیں نشانیاں الگ الگ۔ پھر وہ تکبر کرتے ہی رہے اور وہ ایک قوم تھی جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والی ۔ تفسیر - لتسحرنا ۔ دھوکہ دے ہمیں ۔ الطوفان ۔ بہت سیلاب پانی کا ۔ نوح کے قصہ میں آتا ہے۔ فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظُلِمُونَ (العنكبوت : ۱۵) طوفان موت اور طاعون کو بھی کہتے ہیں۔ الْجَرَاد - جرد کہتے ہیں چھیل دینے کو۔ القتل ۔ گھن ، سوس ، ٹڈی دل کے چھوٹے بچے ، چڑی۔ الله - نکسیر کا مرض ۔ بعض کہتے ہیں پانی گندہ ہو کر سرخ ہو جاتا ہے۔ یہ معنے بھی صحیح ہیں بحر احمر مشہور ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۸) الطوفان - طغیانی و با طاعون ۔ وَالْجَرَادَ ۔ اب تو لوگ اسے تما شا سمجھتے ہیں ۔ ایسا ہی نَقْصٍ مِنَ الثَّمَرَاتِ (الاعراف: ۱۳۱) کو معمولی ۔حالانکہ یہ عذاب ہے۔ والله - نکسیر کا مرض ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۵) ے پھر ان کو طوفان نے لیا اور وہ ظالم تھے۔ ۲۔ پیداوار اور اولاد کی کمی۔