حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 457
حقائق الفرقان ۴۵۷ سُورَةُ الْأَعْرَافِ راضی رہے تو وہ ہمیشہ حاکم بنا ر ہے۔ بت پرستوں سے بدتر وہ ہیں جو بتوں کو چھوڑ کر نفس کی دیوی کی پرستش کرتے ہیں ۔ پھر ان سے بھی بدتر وہ ہیں جو یہی کہتے رہتے ہیں کہ فلاں فلاں فلاسفر کا یہ قول ہے حالانکہ فلاسفروں کا کسی بات پر اجماع نہیں ہوتا۔ میں نے ایک فلاسفر کا قول پڑھا ہے کہ وہ اپنے تئیں خدا سے اعلیٰ سمجھتا۔ وہ کہتا۔ کہ گلاب کی جڑ سے گلاب کا پھول جو اس کا نتیجہ ہے۔ اچھا ہے۔ اسْتَعِينُوا - اللہ کی توجہ عنایت اعانت چاہو۔ وَاصْبِرُوا ۔ استقلال سے کام کرو۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۸) ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۴) ۱۳۰ - قَالُوا أُوذِيْنَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِيَنَا وَ مِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا قَالَ عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمُ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ ۔ قوم نے عرض کی ہمیں تو تیرے آنے سے پہلے بھی تکلیفیں ہی پہنچتی رہیں اور تیرے آئے بعد بھی ہمارے پاس ( موسیٰ نے فرمایا) قریب ہی ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن ہلاک کر دے گا اور تم کو جانشین بنادے گا خاص ملک ( کنعان ) میں پھر دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو۔ تفسیر قالوا۔ وہ جو سطحی خیالات کے تھے۔ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ ایک جگہ مسلمانوں کو بھی فرماتا ہے کہ تم کو بھی ہم دنیا میں بادشاہ بنائیں گے۔ پھر دیکھیں گے تم کیسا عمل درآمد کرتے ہو ۔ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۸) ۱۳۱ - وَ لَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمُ ار سوور يذكرون - ترجمہ۔ اور ہم نے پھنسا دیا فرعونیوں کو قحط سالیوں میں اور پیداوار اور اولاد کی کمی میں تاکہ وہ اے یا درکھو انجام کار کامیابی خدا ترسوں کے حصہ میں آتی ہے۔