حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 456
حقائق الفرقان ۴۵۶ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۱۲۵ - لَا قَطِعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَا صَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ - ترجمہ ۔ میں ضرور کاٹ ڈالوں گا تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالفت کے سبب سے پھر سولی دے کر مار ڈالوں گا میں تم سب کو ۔ تفسیر - ثُمَّ لَا صَلْبَنَّكُمْ ۔ یہ بھی دستور تھا کہ قتل کر کے پھر صلیب پر لاش لڑکا دیتے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵) - ۱۲۸ ، ۱۲۹ - وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَتَذَرُ مُوسَى وَ قَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَالِهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ وَ إِنَّا فَوْقَهُمُ قِهِرُونَ - قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ * يُوْرِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ اور فرعون کی قوم کے امراء نے کہا کیا تو چھوڑ دے گا موسیٰ اور اس کی قوم کو کہ شرارت اور فساد کرتے پھریں ملک میں اور وہ تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں ۔ فرعون نے کہا قریب ہی ہم اُن کے مردوں کو مار ڈالیں گے اور ان کی عورتوں کی حیا اڑا دیں گے اور ہم اُن پر زور آور غالب ہیں ۔ موسیٰ شک ملک نے کہا اپنی قوم سے مدد مان مدد مانگو اللہ سے اور نیکیوں پر جمے رہو اور برائیوں سے بچتے رہو بے شک ( موعودہ ) بھی تو اللہ ہی کا ہے اُن کا وارث بناتا ہے جسے چاہے اپنے بندوں میں سے اور انجام کارتو متقیوں کے لئے ہی ہے۔ تفسير - الهتك ۔ یہ بات غور کرنے کے قابل ہے کہ وہ اپنے معبود کو ایسا کمزور خیال کرتے ہیں کہ موسیٰ اسے موقوف کر سکتا ہے۔ جو قو میں رب العالمین کو چھوڑ کر غیر کی طرف جھکتی ہیں ۔ ان کی عقل ایسی ہی ماری جاتی ہے۔ بعض ملکوں میں رعایا تو بادشاہ کی پوجا کرنے پر مجبور ہے اور بادشاہ خدا کی ۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ رعایا پر شرک کی وجہ سے ناراض رہے تو وہ ہمیشہ محکوم رہیں۔ اور بادشاہ پر بوجہ توحید