حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 450 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 450

حقائق الفرقان ۴۵۰ سُورَةُ الْأَعْرَافِ کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے سبب مصیبت ڈال دیں ان پر اور ہم مہر کر دیتے ہیں ان کے دلوں پر تو وہ کچھ سنتے ہی نہیں ۔ تفسیر - الأرض ۔ کسی زمین کے۔ - اهْلِهَا - ان زمینوں کے مالکوں کے بعد ۔ اوَ لَمْ يَهْدِ ۔ زمین کے وارث ہونے والوں کو ہدایت آنی چاہیئے ۔ کہ جن کی زمین ہم نے لی ہے۔ آخر وہ کسی گناہ ہی میں پکڑے گئے ہیں اور ذلیل ہوئے ہیں۔ اغلب ہے کہ ہم بھی ایسے گناہوں کی سزا میں ذلیل ہوں ۔ پس نیکیاں کریں۔ وَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ۔ بلکہ گناہوں کی سزا میں یہاں تک نوبت پہنچے کہ دلوں پر مہر لگ جائے اور پھر کبھی حق بات سننے کے قابل نہ رہو۔ آخر میں ہلاک ہو جاؤ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷) ١٠٢ - تِلْكَ الْقُرَى نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَابِهَا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا مِنْ قَبْلُ كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِ الْكَفِرِينَ - - ترجمہ ۔ یہ چند بستیاں ہیں کہ ہم سناتے ہیں تجھے ان کے حالات اور ان بستیوں میں آچکے اُن کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر تو وہ مکذب مومن نہ ہوئے کیوں کہ وہ پہلے تکذیب کر چکے تھے اسی طرح اللہ ۔ مہر کر دیا کرتا ہے منکروں کے دلوں پر۔ تفسير - كَذلِكَ يَطْبَعُ ۔ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوم کی تفسیر فرمائی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۷)