حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 441
حقائق الفرقان ۴۴۱ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۶۶ تا ۶۸ - وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ الهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ - قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا لَنَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وَ إِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَذِبِينَ - قَالَ يُقَوْمِ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ وَلكِنِّي رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ۔ اور ہم نے بھیجا قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو ، ہود نے کہا اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو کوئی سچا معبود نہیں تمہارا مگر اللہ تو کیوں اس کو سپر نہیں بناتے ۔ بولے سردار جو حق چھپانے والے تھے اس کی قوم میں سے ہم دیکھتے ہیں تجھ کو کم عقلی میں اور ہم تو یقین کرتے ہیں کہ تو جھوٹوں میں سے ہے۔ ہود نے کہا اے میری قوم! میں خفیف العقل نہیں لیکن میں رسول ہوں رب العالمین کی طرف سے ۔ تفسیر اعْبُدُوا الله ۔ ایک تعظیم اپنی انکل پر ہوتی ہے اور ایک خدا کے حکم کے ماتحت ۔ انبیاء آخر الذکر تعظیم کی تعلیم لاتے ہیں کہ ہر حرکت و سکون ، ہر قول و فعل خدا کے حکم کے ماتحت ہو۔ الملا - ملا وہ لوگ جن کی بات دل کے اوپر گہرا اثر کرے۔ کیا معنے ان کے کہنے کا اثر پڑے اور رعب پڑ جائے۔ دنیا میں چار قسم کے لوگ ہیں ۔ علماء ، فقراء،امراء ،عوام ، یہ سب امراء ہی کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ اور یہی انبیاء کا مخالف گروہ ہے۔ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ ۔ سوائے نبی کے کوئی ایسا نرم جواب نہیں دے سکتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) ۷۴- وَ إِلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْكُمُ بَيِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ هَذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلُ فِي أَرْضِ اللهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو ( بھیجا ) اس نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو کوئی سچا معبود نہیں تمہارا اس کے سوائے بے شک آچکی تمہارے پاس کھلی کھلی دلیل تمہارے رب کی طرف