حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 440
حقائق الفرقان ۴۴۰ سُورَةُ الْأَعْرَافِ نے کہا اکیلا کیوں سنوں سب کو بلاتا ہوں ۔ اس کے بعد وہ چند بد معاش اکٹھے کرلایا۔ جنہوں نے آپ کو دکھ دیا۔ آپ سر سے پیر تک لہولہان ہو گئے ۔ آپ فرماتے ہیں۔ بارہ کوس تک مجھے پتہ نہیں لگا کہ میں کدھر جاتا ہوں۔ ایک فرشتہ نے کہا کہ حکم ہو تو طائف کو تباہ کر دیں۔ فرمایا یہ قوم نادان ہے۔ اگر مجھے رسول اللہ جانتے تو ایسا نہ کرتے۔ امید ہے یہ نہیں تو ان کی اولاد مسلمان ہو جائے گی۔ زید بن حارث ساتھ تھے وہ کہتے ہیں طائف والوں نے بارہ کوس کے بعد پیچھا چھوڑا۔ آگے باغ تھا۔ باوجود مخالفت کے انہوں نے اپنے نوکر کے ہاتھ انگور بھیجے جب اس نوکر نے انگور آپ کے آگے رکھے۔ تو آپ نے اللہ کا نام لیکر انگور اٹھایا ۔ جس پر اس نے تعجب کیا آپ نے اسے وعظ شروع کیا۔ اس نے کہا ایک یوناہ نبی گزرا ہے ہمارے ملک میں وہ ایسی ہی باتیں کہا کرتا تھا آپ نے فرمایا۔ وہ میرا بھائی تھا۔ اس پر وہ مسلمان ہوا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) ۶۱ ۶۲ - قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا لَنَاكَ فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ قَالَ يُقَوْمِ لَيْسَ بِي ضَلَلَةٌ وَلَكِنِّي رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ۔ کہا امراء اور رعب دار لوگوں نے اس کی قوم کے کہ ہم تجھ کو دیکھتے ہیں بڑی ہی دیوانگی میں ۔ نوح نے کہا اے میری قوم مجھ میں تو کچھ دیوانگی نہیں ہے لیکن میں تو ایک بھیجا ہوا ہوں رب العالمین کا۔ تفسير - الملا ۔ جو اشراف بنے پھرتے تھے۔ رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِینَ ۔ سارے جہان کے پروردگار نے مجھے منتخب کر کے بھیجا ہے۔ کیا میں گمراہ ہو سکتا ہوں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) لَيْسَ بِي ضَلَلَهُ - فِي ضَلَلٍ مُّبِین کا جواب کیا نرمی سے دیا۔ تشهید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)