حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 437 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 437

حقائق الفرقان ۴۳۷ سُورَةُ الْأَعْرَافِ کا وراء الوراء اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اس لئے اس کے معنی علی بھی درست ہیں۔ بعض نے کہا ہے معنے ظاہر ہیں ۔ مگر اس کی کیفیت معلوم نہیں ۔ اس کی مثال سنئے ۔ جیسے بیٹھنا۔ اب جیسا جیسا کوئی موصوف ہو ویسے ویسے معنے ہوں گے۔ مثلاً ا۔ میں بیٹھ گیا ۲۔ دیوار بیٹھ گئی ۳۔ ساہوکار تھا اب بیٹھ گیا۔ ۴۔ ہندوستان کے تخت پر یورپ کا بادشاہ بیٹھا ہے۔ ۵۔ فلاں شخص کی محبت یا اس کا کلام یا بغض فلاں کے دل میں بیٹھ گیا۔ یہ سب بیٹھنے الگ الگ معنے رکھتے ہیں۔ پس اسی طرح استوای تو عام ہے مگر اللہ کا اِسْتَوَاء ایک خاص شان رکھتا ہے۔ وہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شی ( شورای : ۱۲) ہے پس استَوی بھی لَيْسَ کمثلہ ہے۔ خدا کی ہر صفت کا یہی حال ہے۔ حثينا ۔ لگا تار ۔ مثلاً یہاں رات آتی ہے تو دوسرے بالمقابل بلاد میں صبح کی تیاری ہے۔ اس میں اشارہ ہے کہ ظلمت کے بعد نور فترت کے بعد نبوت کا وقت آتا رہتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵) خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ - سلموت کے ساتھ ایام کا ذکر نہیں البتہ ارض کے لئے چھ وقتوں کا ذکر کیا اور یہ روز کا مشاہدہ ہے کہ چھ وقتوں میں زمین بنتی ہے۔ فصل پکتی ہے۔ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ - بے عیب۔ تخت حکومت پر براجمان ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴) أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۲۸) ۵۶ - ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - ترجمہ ۔ تمہارے رب کو پکارو بڑی عاجزی سے گڑ گڑا کر اور چپکے چپکے اس کو پسند نہیں آتے حد سے بڑھنے والے۔ تفسیر۔ اُدْعُوا ۔ تمام صفات کو بیان فرما کر دعا کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ اس زمانہ میں تمہارے لئے دعا کا میدان وسیع اور خالی ہے۔ اے اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں۔ ۲ے سن لواسی کا کام ہے بنانا اور حکم فرمانا۔