حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 433 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 433

حقائق الفرقان ۴۳۳ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۴۷- وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلَّا بِسِيْنَهُمْ وَ نَادَوا أَصْحَبَ الْجَنَّةِ أَنْ سَلامُ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ - ترجمہ۔ اور دونوں کے بیچ میں ایک حجاب ہوگا اور برآمدے پر کچھ مرد عارف ہوں گے جو پہچان لیں گے سب کو ان کی پیشانیوں سے اور جنت والوں کو پکاریں گے کہ تم پر سلامتی ہے وہ ابھی داخل نہ ہوئے جنت میں اور وہ امید رکھتے ہیں۔ تفسیر وَ عَلَى الْأَعْرَافِ - اعراف کے متعلق مفسرین کو مشکل پیش آئی ہے۔ معتزلہ کہتے ہیں۔منزلته بين المنزلتین۔ یعنی دوزخ اور بہشت کے درمیان جگہ ہے۔ اہل سنت کا یہ خیال نہیں ۔ صوفیوں نے اسے خوب حل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ اعراف میں عارف لوگ ہوں گے۔ جو دوزخیوں بہشتیوں کا تماشہ دیکھ رہے ہوں گے۔ اعراف کہتے ہیں اونچی جگہ کو ۔ گویا وہ اونچی جگہ پر بیٹھے تماشہ دیکھ رہے ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵) عَلَى الْأَعْرَافِ ۔ اعراف میں اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوں گے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴) ۴۹۔ وَنَادَى اَصْحَبُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيْنَهُمْ قَالُوا مَا اغْنَى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ - ترجمہ۔ اور برآمدے والے کچھ مردوں کو پکاریں گے جن کو وہ ان کی پیشانی سے پہچانتے ہوں گے کہیں گے تمہارے کچھ کام نہ آیا تمہارا گر وہ اور مال اور نہ وہ شیخیٹیں جو تم مارا کرتے تھے۔ تفسیر - جمعكم - تمہارا مال ۔ ♡ مَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ ۔ وہ جو تمہارے تکبر کا بڑا ذریعہ ہے، خدمتگار، بھائی بند ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵) ۵۰ - الهولاء خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَا أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ ۔ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُهُمُ اللَّهُ بِرَحْمَةٍ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا شود ترجمہ ۔ کیا یہی لوگ ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ وہ اللہ کی رحمت کچھ حاصل نہ