حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 432 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 432

حقائق الفرقان ۴۳۲ سُورَةُ الْأَعْرَافِ نجات تو فضل سے ہے لیکن فضل کا جاذب ہے، ایمان۔ جیسے ہم ایک مکان میں ہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ روشنی آئے تو ضرور ہے کہ روشن دان کھولیں ۔ روشنی فضل ہے۔ مگر فضل نہیں آتا۔ جب تک فضل کا جاذب نہ ہو۔ پھر جیسا کسی کا ایمان ہوتا ہے ویسے ہی اس کے عمل ہوتے ہیں ۔ پس نجات کے لئے ایمان عمل اور فضل تینوں ضروری ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴، ۱۰۵) نیک اعمال کا نتیجہ اللہ کے فضل سے وہ آرام ہوگا جس کو اہل اسلام جنت اور تم لوگ خوشی کا مقام کہتے ہو۔ وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۔ (الزخرف:۷۳) انسان کو بلحاظ انسانیت ضرور ہے اپنے خالق اپنے رازق اپنے محسن رحیم اور کریم مالک کی حمد اور ثناء کرے اور اسی کے شکریہ میں مشغول رہے۔ اور اس کے بعد تمام خلق سے عموما اور ابناء جنس سے خصوصا پیار اور محبت کرے اور بنی نوع سے برادرانہ برتاؤ سے پیش آوے۔ اور بغض و کینہ سے پاک رہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۵) ۴۶- الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ كفِرُونَ ترجمہ۔ جو روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور اس میں کبھی ڈھونڈتے ہیں اور وہ مرکز آخرت میں جینے کے منکر ہیں۔ تفسیر عِوَجًا ۔ اللہ کی راہ میں شبہات نکالتے ہیں۔ چاہتے ہیں اس راستہ کے لئے کوئی ٹیڑھا پن پیدا ہو جائے دوسرے معنے یہ ہیں ۔ کہ بعض آدمی جھوٹ بولتا ہے۔ احکام شریعت کا پابند نہیں ۔ پھر جنت چاہتا ہے گویا ٹیڑھارہ کر ۔ پھر ان انعامات کا وارث ہونا چاہتا ہے۔ جو سچے مسلمانوں کے لئے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۵) ے اور یہی وہ جنت ہے جس کے وارث اپنے اعمال کے سبب تم ہوئے ۔