حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 420
حقائق الفرقان ۴۲۰ سُورَةُ الْأَعْرَاف ۹ - وَالْوَزْنُ يَوْمَينِ الْحَقُّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ترجمہ۔ اور وزن اس دن سچا ہے جن کی ترازو وزنی ہوئی وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ تفسير - فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينه - یعنی جس کی میزانیں بھاری ہوں گی۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷) جب انسان سکھ میں اور عیش و عشرت اور ہر طرح کے آرام میں ہوتا ۔ ہوتا ہے۔ سب قومی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ کوئی مصبیت نہیں ہوتی ۔ اس وقت استطاعت اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا ۔ کے حکم کی نافرمانی کر کے حظ نفس کو پورا کرے اور کچھ دیر کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔ پر اگر اس وقت خدا کے خوف سے۔ ، بدی سے بچ جاوے اور اس کے احکام کو نگاہ رکھے تو اللہ ایسے شخص کو وہ موت دیتا ہے جو مسلمان کی موت ہوتی ہے۔ اگر وہ اس وقت مرے گا جب کہ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينه یعنی روز ور والی ہوگی تو وہ بامراد ہوگا اور مسلمان کی موت مریگا۔ ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ مرتے وقت عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ میں کون ہوں دوسری کہتی ہے دس خاں میں کون ہوں تیسری پوچھتی ہے دسو خاں جی میں کون ہاں اور اسی میں اس کی جان نکل جاتی ہے۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱) ۱۰ - وَ مَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوا بِايْتِنَا يَظْلِمُونَ - ترجمہ ۔ جن کا وزن ہلکا ہوا وہی لوگ ہیں جنہوں نے ٹوٹے میں ڈالا اپنی جان کو کیونکہ وہ ہماری آیتوں سے ظلم کرتے تھے۔ تفسیر پایتِنَا يَظْلِمُونَ ۔ آیات سے مراد ہے۔ اللہ کے پاک انسان ۔ اللہ کا پاک کلام ساری دنیا۔ اور نشانات نبوّت ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴)