حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 417 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 417

حقائق الفرقان ۴۱۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ۱۵۶ - وَهُذَا كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَال وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - ترجمہ ۔ یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے اتارا ہے بابرکت ہے تو اس کی پیروی کرو اور اللہ کوسپر بناؤ تا کہ تم پر رحم کیا جاوے۔ تفسير - كتب - کتاب بہت سی چیزوں کی جامع کو ۔ کتی یہ لشکر کو بھی اسی واسطے کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کو کتاب فرمایا ہے کہ اس میں تعلیم اور دفع شبہات کے لئے ایسے لشکریں موجود ہیں جو شبہات مٹانے کے لئے بہت ہیں۔ مبر ۔ اپنی برکتوں میں بڑھتی رہے گی ۔ بڑگھ کا لفظ جس کے معنے حوض کے ہیں اسی سے نکلا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳، ۱۰۴) ١٦٢ - قُلْ إِنَّنِي هَدينِى رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيِّمًا مِلَّةَ ابْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - ترجمہ ۔ تو کہہ دے مجھ کو تو راہ راست دکھا دی ہے میرے رب نے سیدھی راہ ، صحیح دین ابراہیم کا مذہب ہے جو سب سے الگ ہو کر اکیلا اللہ کا ہو رہا تھا اور وہ ہرگز مشرکوں میں سے نہ تھا۔ تفسیر قُلْ إِنَّنِي هَدِينِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيِّمًا مِلَّةَ ابْرِهِيمَ حَنِيفًا - بے شک و ریب مجھے راہ بتائی میرے رب نے سیدھی راہ ۔ ٹھیک اور درست دین کی جس کا نام ابراهیمی دین ہے (اسلام ) ۔ ایک طرف کا دین ۔ ہر طرح کے شرک سے بالکل پاک۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸) ۱۶۳، ۱۶۴ - قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ - ترجمہ ۔ تو کہہ دے میری نماز اور عبادت اور میرا جینا اور مرنا سب اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف پہنچانے والا ہے۔ کوئی اس کے برابر کا نہیں اور مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں اسے ایک ہی مانوں اور سمجھوں اور میں سب سے پہلا اعلیٰ درجہ کا فرمانبردار فدائی ہوں ۔ -