حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 414
حقائق الفرقان ۴۱۴ سُورَةُ الْأَنْعَامِ - ۔ اباؤنا ۔ اپنے بڑوں کو بھی لپیٹ لیا۔ ۴۔ حَرَّمْنَا ۔ ۵۔ كَذلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ ۔ یعنی تم نے سب نبیوں کو جھٹلا دیا ۔ ۶ ۔ ذَا قُوا بَأْسَنَا ۔ ایسے لوگوں کو سزا ملی۔ ۷۔ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ اپنا عملدرآمد دیکھو کیا وہ جبراً تمہیں شراب خانوں یا چوریوں کی طرف لے جاتا ہے اور نیکیوں سے روکتا ہے علم کی بات کرو۔ الا الظن اس دعوی کی بنیاد ظنیات پر ہے۔ إِلَّا تَخْرُصُونَ ۔ اٹکل پچو باتیں کرتے ہو۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳) رود ۱۵۰ - قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ فَلَوْ شَاءَ لَهَدْلَكُمْ أَجْمَعِينَ ۔ ترجمہ۔ تو کہہ دے پس اللہ ہی کی حجت پوری ہے ہاں وہ اگر چاہتا تو تم سب کو ہدایت ہی کر دیتا ۔ تفسير - لهَاكُمْ أَجْمَعِينَ ۔ جب وہ ہدایت پر جبر نہیں کرتا۔ تو برائی پر کیوں جبر کرنے لگا۔ اگر ہم مجبور کرتے تو بہر حال نیک بات پر کرتے۔ کیونکہ ہم قدوس ہیں ۔ نیکی پسند کرتے ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳) ۱۵۲- قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم مِّنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ إِيَّاهُمْ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۚ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَضَكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دو آؤ تو میں سناؤں جو تم پر تمہارے رب نے واجب کیا ہے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اپنے ماں باپ کے ساتھ سلوک کروا اپنی اولاد کو اس خیال سے ضائع مت کرو کہ ہم غریب مفلس ہیں ۔ ہم خود تم کو اور ان کو بھی روزی دیتے ہیں اور پاس نہ جاؤ بے حیائی کے کاموں کے وہ ظاہری ہوں یا چھپے ہوئے اور نہ مار ڈالو اس جان کو جس کو حرام کر دیا اللہ نے مگر حق پر مارنا ۔ ان باتوں کی وصیت کرتا ہے تم کو اللہ تا کہ تم سمجھ دار بن جاؤ ، پابند ہو۔