حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 410
حقائق الفرقان لدا۔ سُورَةُ الْأَنْعَامِ دوسرے سے ملتے ہوئے اور الگ الگ۔ اس کے پھل کھاؤ جب پھل دار ہوں اور اس کا حق دو جس دن کٹے اور بے جانہ خرچو۔ بے شک اللہ تعالیٰ بیجا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ تفسیر - مَعْرُوشت چھتری والے جیسے انگور کی بیل گلو کی بیل۔ غَيْرَ مَعْرُوشت ۔ جن کی بیل نہیں ہوتی ۔ مثلاً گلاب چنبیلی ۔ انب سے سنگترہ۔ کھجور۔ مُخْتَلِفًا الله - چاول کا مزہ اور ہوتا ہے باجرے اور مکی کا اور ۔ والزيتون - مثلاً بادام ۔ اخروٹ اور چکنائی والے درخت ۔ لا تُسْرِفُوا - خطا کاری مت کرو ۔ یعنی کمانا اور کھانا مگر بھوکوں کا خیال نہ کرنا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۳) ۱۴۳ ، ۱۴۴ - وَ مِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشَا كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ثَنِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ قُلْ الذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنْثَيَيْنِ نَبِّئُونِي بِعِلْمٍ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور چارپایوں میں سے سواری کے قابل اور چھوٹے چھوٹے ، کھاؤ اللہ کی دی ہوئی روزی میں سے اور نہ پیروی کرو شیطان کے قدموں کی ۔ بے شک وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔ اللہ نے پیدا کئے آٹھ نرومادہ بھیڑ میں سے دو۔ بکری میں سے دو ۔ پوچھ کہ دونوں نرحرام ہو گئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچے جو دونوں مادیوں کے پیٹ میں ہیں۔ مجھے بتاؤ تو علم سے جب تم سچے ہو۔ تفسير - حمولة - لا دو جانور ا۔ جو سواری کے قابل ہیں ۲۔ بار برداری کے لائق ۳۔ ہل جو تنے یا کنواں چلانے کے لئے۔ فرشا ۔ وہ جانور جو چلے اور زمین کو لگے ۔ مثلاً بھیڑ بکری ۔ خرگوش ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۳) لے آم مرتب ۲ مکئی ۔ مرتب