حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 407 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 407

حقائق الفرقان ۴۰۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ يَسْتَخْلِفُ ۔ ایک قوم چلی جاتی ہے دوسری قوم اس کی جانشین ہوتی ہے۔ ان کا بڑا خلیفہ کہلاتا ہے۔ آدم کی خلافت کے مسئلے پر اس آیت سے روشنی پڑتی ہے۔ جس پر اللہ اپنے اوامر و نواہی بھیجتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۲) ١٣٦ - قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - ترجمہ۔ تم کہہ دواے قوم! تم اپنی قدرت اور طاقت اور کوشش کے موافق اپنی جگہ کام کرو میں بھی کرتا ہوں ، تو آگے چل کر تم کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کے لئے ہے انجام کا گھر، بے شک تمہارا رب نہال اور بامراد نہیں کرتا ظالموں کو ۔ تفسیر عَلَى مَكَانَتِكُمْ ۔ اپنی پوری طاقت ۔ پورے زور سے کام کرو پھر دیکھو۔ انجام بخیر کس کا ہوتا ہے ایک طرف ایک بیکس کسمپرس انسان ہے۔ دوسری طرف تمام امراء ورؤساء پھر دیکھو کسی تحدی سے کہا جاتا ہے۔ تم پورا زور لگا لو۔ یہ نبی کی نبوت کی صداقت کا ثبوت ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۲، ۱۰۳) جو مامور اور مرسل آتے ہیں وہ خدا ہی کے انتخاب سے آتے ہیں۔ مخالفت صرف اس لئے ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی ہو اور وہ بتلاوے کہ یہ ہمارا انتخاب اور ہمارے ہاتھ کا پودا ہے اسی لئے ان لوگوں کے بیرونی اور اندرونی دشمن پیدا ہو جاتے ہیں جن کو یہ لوگ بڑے زور سے چیلنج دیتے ہیں ۔ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ کہ تم اپنی جگہ کوئی دقیقہ میری تباہی اور ناکامی کا ہر گز نہ چھوڑو اور کام کئے جاؤ اور میں بھی اپنا کام کر رہا ہوں انجام کا رخود پتا لگ جاوے گا کہ مظفر و منصور کون ہے۔ (الحکم جلد اوّل نمبر ۰۹ ۹ مورخه ۱۰ ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۱۲) ۱۳۷ - وَجَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَا مِنَ الْحَرْثِ وَالْأَنْعَامِ نَصِيبًا فَقَالُوا هُذَا لِلَّهِ بِزَعْمِهِمْ وَ هُذَا لِشُرَكَابِنَا ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَابِهِمْ فَلَا يَصِلُ إِلَى اللَّهِ ۚ وَمَا كَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَى شُرَكَابِهِمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور یہ ٹھہراتے ہیں اللہ کا اس کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور نادان چارپایوں میں سے ایک حصہ