حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 404
حقائق الفرقان لد ولد سُورَةُ الْأَنْعَامِ لمس بھی اس کا مشتق ہے اس کے معنے ہر وقت طلب میں لگے رہنا۔ پس مسلمان کا یہ بھی کام ہے کہ ہر وقت رضائے الہی کی طلب میں لگار ہے مگر جس طرح اسلام دنیا میں صلح ، آشتی ، نیک نمونہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اسی قدر اگر کوئی موذی اسلام کے لئے پیدا ہو تو اس موذی کا عمدگی سے مقابلہ کرتا ہے۔ قرآن شریف فرماتا ہے۔ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (النحل : ۱۲۶) مقابلہ کرو پر ایسی ترکیب سے کرو کہ جس میں خوبیاں ہی بھری ہوئی ہوں ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخه ۵ جنوری ۱۹۱۱ صفحه ۱۳، ۱۴) يَشْرَحْ صَدْرَةً لِلإِسْلَام - فرماں برداری کے لئے سینہ کھل جاتا ہے۔ وہی ہدایت پاتا ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۵۳) ج ۱۲۹ - وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا يُمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُم مِّنَ الْإِنْسِ وَ قَالَ أَوْلِيَؤُهُمْ مِّنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضًا بِبَعْضٍ وَ بَلَغْنَا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوَبِكُمْ خَلِدِينَ فِيهَا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ - ۔ ترجمہ ۔ اور جس وقت اللہ سب کو جمع کرے گا اور فرمائے گا ) اے امرا (اور جنوں ) کی جماعت ! تم نے بڑی جماعت تابع کر لی غریبوں کی اور ان کے دوست غریب لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم پہنچ گئے اپنے اس وقت تک جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا اللہ فرماتا ہے آگ ( یعنی دوزخ) تمہارا ٹھکانا ہے مدتوں اس میں رہو گے مگر اللہ جو چاہے۔ کچھ شک نہیں تیرا رب بڑا حکمت والا اور بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر - ربَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضًا بِبَعْضٍ ۔ امراء سے روپے لئے۔ غریبوں نے اس کے معاوضے میں ان کے کام کئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۲) ۱۳۰ - وَكَذَلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ ۔ ہم اسی طرح مسلط کر دیں گے (اور دلاویں گے ) بعض گناہ گاروں کو بعض سے بدلہ اس کمائی کا جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر نُوَلَّى بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا ۔ جب تم پر حاکم ظالم ہو تو استغفار کرو کیونکہ ظالموں پر حاکم ظالم ہوتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)