حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 402
حقائق الفرقان لد ١٠ سُورَةُ الْأَنْعَامِ بشرح صدر تیار ہوتے ہیں جیسے ابراہیم نے اسلام کے جواب میں اسلمت (البقرہ: ۱۳۲) کہا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۲) اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ - جو شخص خلافت کے لئے منتخب ہوتا ہے اس سے بڑھ کر دوسرا اس منصب کے سزاوار اس وقت ہر گز نہیں ہوتا ۔ کیسی آسان بات تھی کہ خدا تعالیٰ جس کو چاہے مصلح مقرر کر دے پھر جن لوگوں نے خدا کے ان مامور کردہ منتخب بندوں سے تعلق پیدا کیا۔ انہوں نے دیکھ لیا کہ ان کی پاک صحبت میں ایک پاک تبدیلی اندر ہی اندر شروع ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی آرزو پیدا ہونے لگتی ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه (۳) سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا ۔ اب پہنچے گی گنہگاروں کو ذلت اللہ کے یہاں اور عذاب سخت بدلہ حیلہ بنانے کا ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۳ حاشیہ ) ۱۲۶ تا ۱۲۸ - فَمَنْ يُرِدِ اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ كَذلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ وَهُذَا صِرَاطَ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا قَدْ اللَّهُ فَصَّلْنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ - لَهُمْ دَارُ السَّلْمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو اُس کا سینہ کھول دیتا ہے اسلام کے لئے اور وہ جس کو چاہتا ہے کہ ہٹا دے تو اس کا سینہ بہت ہی تنگ کر دیتا ہے گویا وہ سینہ زوری سے چڑھتا ہے بلندی پر۔ اسی طرح اللہ ڈالے گاو با اور طاعون ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔ اور یہی تمہارے رب کی راہ ہے سیدھی اور تحقیق کہ ہم مفصل بیان کر چکے آیتیں اُن لوگوں کے لئے جو یاد کرتے ہیں۔ اُن کے لئے سلامتی کا گھر ہے اُن کے رب کے نزدیک اور وہی ان کا والی ہے ان کے نیک کاموں کے سبب سے۔ تفسیر - حَرَجًا كَانَمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ - پہاڑ میں ڈھلوان ۔ تنگ راستہ ۔ خاردار جھاڑیوں سے ۔ سے پر۔ پھر اس میں بلندی پر چڑھنا پڑے تو تکلیف ہوتی ہے ایسے ہی اس آدمی کا حال ہے۔ اے میں تو فرمانبردار ہو چکا۔