حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 390
حقائق الفرقان ۳۹۰ ایک طرف تعدیہ ہو اور دوسری طرف انفعال ہو تب کچھ نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ( بدر جلد ۱ ۱ نمبر ۳۴ مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۲، ۳) ۱۰۴ - لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ - ترجمہ۔ اسے آنکھیں نہیں ادراک کر سکتیں اور وہ آنکھوں کو پاسکتا ہے اور وہ بڑا باریک بین اور بڑا خبر دار ہے۔ تفسير لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ ۔ اب ردِ الوہیت کی ایک اور دلیل فرماتا ہے کہ مسیح کو تو آنکھ نے احاطہ کر لیا۔ حالانکہ اللہ کا احاطہ نہیں ہوتا۔ وَهُوَ اللَّطِيفُ - يهِ لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ کا ثبوت ہے۔ الْخَبِيرُ - يه هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ کا ثبوت ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۰) ۱۰۵ - قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَ مَنْ عَى فَعَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ ۔ پاس ترجمہ ۔ تحقیق آ چکیں تمہارے پاس آنکھیں ( دلائل ) تمہارے رب کی طرف سے پھر جس نے ان آنکھوں سے دیکھا تو اس نے اپنے ہی نفس کا فائدہ کیا اور جو اندھا ہوا تو اس کا نقصان اسی کی جان پر ہے اور میں ہے اور میں کچھ تمہارا نگہبان تو ہوں نہیں ۔ تفسیر - بصَابِرُ ۔ انسان کی فہم وفراست کا سب سامان موجود ہے۔ وَ مَنْ عَى فَعَلَيْهَا ۔ کوئی کہے کہ ہمیں نفع کی ضرورت نہیں ۔ فرمایا۔ نفع نہ اٹھاؤ گے تو اندھے ہو کر دکھ پاؤ گے۔ وَ مَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظ ۔ تم جان بوجھ کر اندھے بنو گے۔ تو میں تمہارا لاٹھی پکڑنے والا نہیں کہ ذمہ دار ہوں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۰)