حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 385

حقائق الفرقان ۳۸۵ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ دیتے ہو اس سے کیسے کیسے درخت پیدا کرتا ہوں کہ انسان، حیوان، چرند، پرند سب اس سے مستفید ہوتے ہیں ان کے سائے میں آرام پاتے ہیں۔ ان کے پھلوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ میوے، شربت ، غذا ئیں ، دوائیں اور مقوی اشیاء خوردنی ان سے مہیا ہوتی ہیں۔ ان کے پتوں اور ان کی لکڑی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہو گٹھلی کیسی ایک حقیر اور ذلیل چیز ہوتی ہے۔ مگر جب وہ خدائی تصرف میں آ کر خدا کی ربوبیت کے نیچے آجاتی ہے تو اس سے کیا کا کیا بن جاتا ہے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۷ مؤرخہ ۶ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۳) ۹۷ - فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَ جَعَلَ الَّيْلَ سَكَنَّا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - ترجمہ ۔ وہی صبح کا پھاڑنے والا ہے اور اسی نے رات آرام کے لئے بنائی اور چاند وسورج چکی کی طرح اپنے محور پر گردش کرنے والے ( یا حساب کے واسطے بنائے گئے ) ہیں یہ اندازے ہیں بڑے غالب، بڑے جاننے والے کے۔ تفسیر کالِقُ الاصباح ۔ اب یہ چوتھی مثال دیتا ہے کہ میں صبح کے وقت رات کو پھاڑ کر دن نکالنے والا ہوں۔ جَعَلَ الَّيْلَ سَكَنَا رات اندھیری ہے۔ قیدی و بادشاہ کا ایک رنگ ہوتا ہے۔ خوبصورت بدصورت ، بیمار، تندرست سب یکساں ہو جاتے ہیں بلکہ بعض وقت بادشاہ خواب دیکھتا ہے۔ میں قید ہو گیا اور قیدی خواب دیکھتا ہے میں بادشاہ ہو گیا۔ نیند کے بھی عجائبات بے شمار ہیں۔ ایک دفعہ ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ خواب کے عجائبات کے متعلق حکماء کی کیا رائے ہے۔ میں نے کہا۔ ہم کتاب کیوں دیکھیں۔ جب کہ ہم بھی سب کچھ دیکھتے ہیں۔ اس نظارہ میں حکماء کی تخصیص نہیں۔ اب اس سے بڑھ کر ایک اور نظارہ قدرت کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا - حُسْبَانًا کے معنی ہیں اپنے محور پر گردش کرنا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۹)