حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 383
حقائق الفرقان ۳۸۳ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ۹۶ - إِنَّ اللهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَى يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ذَلِكُمُ اللَّهُ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ - ترجمہ ۔ بے شک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کا چیرنے والا ہے وہ پیدا کرتا ہے زندہ ، مردہ سے اور وہی زندہ سے مردہ نکالتا ہے یہی تو تمہارا اللہ ہے پھر تم کدھر بھٹکے جا رہے ہو۔ تفسیر کیسی قدرت نمائی ہے۔ ایک دانہ ہوتا ہے اس سے کئی دانے بنا دیتا ہے۔ بڑ کا بیچ کیسی بار یک چیز ہے مگر اس سے خدا بر جیسا عظیم الشان درخت نکالتا ہے۔ تخم ریزی جو ہوتی ہے تو گویا جو کچھ ہوتا ہے۔ گھر سے باہر نکال کر پھینک دیا جاتا ہے۔ پھر پرندے چرندے کیڑے ہزاروں بلائیں ہیں۔ ان سے محفوظ رہ کر کیا سے کیا بن جاتا ہے اسی طرح خدا ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دیتا ہے۔ پھر اسی طرح گٹھلی کیا چیز ہے مگر اس سے کیا کیا درخت بنتے ہیں ۔ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوى ۔ ہے اس کے سوا کون ہے جو کیمیاوی ترکیب سے یا کسی کل کے ذریعے بیچ سے اتنا بڑا درخت لگا دے؟ میں نے ایک مشکل کے وقت یہی دعا کی تھی کہ جو دانہ سے گٹھلی سے اتنا بڑا درخت بنادیتا ہے مجھے بھی بار آور کر۔ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ - گندوں کے گھر میں پاک پیدا کر دیتا ہے۔ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ۔ بڑے بڑے زندوں سے مردے پیدا ہوتے ہیں۔ دیکھو آدم کا ایک بیٹا ، نوح کا بیٹا، سلیمان کا بیٹا۔ اس میں ہم کو دو امیدیں دلائیں کہ اگر ہمارے بزرگ سست تھے تو پرواہ نہیں ہم چست ہو سکتے ہیں۔ اور ہم چست ہیں تو گھمنڈ نہ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے ہماری نسل سست ہو۔ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ ۔ خدا تعالی سمجھاتا ہے کہ جیسے دانہ سے درخت اور درخت سے گٹھلی ۔ کافر سے مومن ۔ بے نام و نشان سے نام و نمود والے بناتا ہوں ۔ ویسے میں ان چند مسلمانوں کو بہت بڑی قوم بنا سکتا ہوں۔ یہ ذلیل سمجھے جاتے ہیں پر میں انہیں عزت دوں گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸، ۹۹)