حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 373
حقائق الفرقان ۳۷۳ سُورَةُ الْأَنْعَامِ رکھا ہے اور دنیا ہی کی زندگی نے ان کو مغرور کر رکھا ہے ہاں نصیحت کر اُن کو قرآن سے کہ ہر ایک جی کو جزادی جاتی ہے خطر ناک اس کے کرتوت کی تاکہ وہ ا۔ کرتوت کی تاکہ وہ اپنے نفس کو ہلاک نہ کرے کہ اللہ کے سوائے اس نفس کا کوئی حامی اور نہ کوئی سفارش والا ہوگا اور سب کے سب بدلے دے تب بھی اس سے نہ لئے جاویں۔ یہی لوگ ہیں جو ہلاک ہوئے اپنے کرتوتوں سے ان کے پینے کے لئے بہت ہی گرم پانی اور ٹیس دینے والا عذاب ہوگا کیونکہ وہ حق چھپاتے تھے (انکار کرتے تھے )۔ تفسیر - لعبا ۔ بے حقیقت۔ لھوا ۔ خدا سے غافل ۔ کالجوں میں کس قدر غفلت کا سامان موجود ہے اور دین کو کیا بے حقیقت سمجھا جاتا ہے اس لئے کالجیٹوں کو بڑے ہی استغفار کی ضرورت ہے کیونکہ ان لوگوں کے سامنے یہ لوگ تو غفلت اور سیاہ دلی کا سامان مہیا کرتے ہیں ۔ رض پانچ معنے صحابہؓ اور تابعین سے مروی یاد ہیں۔ تُسلم (سونپا جائے) تبسل کے پانچ معنے تُحْبَس (بند کیا جائے ) تُرْتَهَن ( رہن پڑ جائے ) تجزی ( سزاد یا جائے) محرم (حرام کیا جائے ) ابسِلُوا ۔ ہلاک ہو گئے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۷) تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳) ۲، ۷۳- قُلْ اَنَدْعُوا مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلَى اعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدْنَا اللهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيْطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَبُ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَ أمِرْنَا لِتُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ - وَ أَنْ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتَّقُوهُ وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ ودپوور تحشرون - ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا ہم پکاریں اللہ کے سوائے ان کو جو ہمیں نہ نفع دے سکتے ہیں نہ ضرر پہنچا سکتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھیرے جاویں اس کے بعد کہ ہم کو اللہ نے راہ راست دکھادی جیسے کسی کو دیوانہ بنا