حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 360
حقائق الفرقان ۳۶۰ سُورَةُ الْأَنْعَامِ زہریلے جانور اور پرندے تمہارے دشمن ہیں عنقریب تمہاری لاشیں کھا جائیں گے۔ یہ بارہویں دلیل ہے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ۴۲- بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ ہاں بلکہ اسی کو پکارو گے تو وہ دور کر دے گا جس کے لئے تم اس کو پکارو گے اس نے چاہا تو اور چھوڑ دو گے جس کو تم شریک کرتے تھے۔ تفسیر بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ ۔ صرف خدا کو پکارنے سے چھوٹو گے۔ یہ تیرہویں دلیل ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ۴۳۔ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْنَهُم بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ - ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے رسول بھیجے تجھ سے پہلی امتوں کی طرف پھر ہم نے ان کو دکھ و تکلیف میں پکڑا تا کہ وہ عاجزی کریں اور گڑگڑائیں ۔ تفسیر اللہ تعالی کی مختلف صفات اپنے اپنے وقتوں میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ مثلاً ایک وقت دن کا ہے، ایک رات کا ، ایک نور کا ایک ظلمات کا ، الرافع، الخافض الضار النَّافِعُ اللہ تعالیٰ ہی کے اسماء حسنی میں سے ہیں ۔ سَنَفْرُغُ لَكُمْ (الرحمن : ۳۲) میں بعض لوگوں کو وہم گزرا ہے کہ کیا خدا کسی کام میں ایسا مصروف ہے کہ دوسری طرف توجہ نہیں اور پھر توجہ ہوگی ۔ یہ بات نہیں بلکہ ہر کام کے لئے ایک وقت ہے۔ ایک ہزار برس آتا ہے کہ نافرمانوں کی سزاؤں کا وقت ہوتا ہے اور اس میں ہر مجرم کو سخت پکڑ ہوتی ہے دوسرے ہزار میں ایسا نہیں ہوتا۔ میں نے ایک شخص کو ز ناوغیرہ سے منع کیا۔ اس نے مجھے نہایت حقارت سے جواب دیا کہ ملا ! ہم تو اتنی مدت سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔ کوئی تکلیف نہیں پائی۔ اس وقت میں سمجھ گیا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اپنے کئے کا پھل پائے۔ چنانچہ کچھ دن بعد دیکھا کہ ہائے ہائے کرتا آ رہا ہے۔ دیکھا تو ے ہم خاص توجہ کریں گے تمہاری طرف۔