حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 359
حقائق الفرقان ۳۵۹ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ وَ لَقَدْ كَذِبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَى مَا كَذِبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى أَتْهُمْ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ۚ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ تَبَاى الْمُرْسَلِينَ - ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲) لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ - یعنی اِنَّا لَتَنْصُرُ رُسُلَنَا کوئی نہیں بدل سکتا۔ یہ دسویں دلیل ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ٣٦ وَ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ بِآيَةٍ ۖ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجِهِلِينَ۔ ترجمہ۔ اور اگر تجھ پر بھاری گزرتا ہے اُن کا منہ پھیر نا تو تجھ سے ہو سکے تو تلاش کر لے زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی پھر لا اُن کے سامنے کوئی نشان تو اگر وہ چاہتا تو ضرور سب ہی کو ہدایت دے دیتا تو (اے مخاطب ) تو نادانوں میں سے نہ ہوجا۔ تفسیر وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدى - مكه وعر مکہ و عرب والے سب مسلمان ہو ۔ گئے ۔ یہ گیارہویں دلیل ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲) b ۳۹ - وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَبِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ - مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ - ترجمہ ۔ اور جو جان دار زمین میں ہے اور جو پرندہ اپنے بازوؤں پر اڑتا ہے وہ تمہارے ہی جیسی سب جماعتیں ہیں ہم نے کوئی چیز نہ چھوڑی کتاب میں پھر وہ سب اپنے رب کے سامنے اکٹھے ہوں گے۔ تفسیر - أمم أمْثَالُكُمْ ۔ جس طرح تم میرے نبی کے تباہ کرنے کے درپے ہو۔ اسی طرح لے بے شک جھٹلائے گئے رسل تجھ سے پہلے ۔ پھر صبر کیا انہوں نے تکذیب پر اور دُکھ دیئے گئے یہاں تک کہ آئی ان کے پاس مدد ہماری اور انہی باتیں کوئی نہیں بدل سکتا اور بے ریب آچکی تجھے خبر پہلے رسولوں کی ۔