حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 325 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 325

حقائق الفرقان ۳۲۵ سُورَةُ الْمَائِدَة وہی لڑکا پکار اُٹھا۔ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ اور پڑھا وَاعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ (الاعراف: ۲۰۰) اور کہا هَذَا مِنَ الْجَاهِلِينَ - حضرت عمر کا چہرہ زرد ہو گیا اور خاموش رہ گئے ۔ اس وقت اس کے بھائی نے کہا۔ دیکھا اسی لونڈے نے تمہیں بچایا جس کو تم حقیر سمجھتے تھے۔ - وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ ۔ انسان کو چاہیے کہ باتیں سنے اور شہادت حق دے اور صلحاء میں داخل ہونے کی تڑپ رکھے۔ اب تو مسلمانوں کی محبت قرآن سے یہ ہے کہ جھوٹی قسمیں کھانے کے لئے نکال لیا۔ فال دیکھ لی۔ کوئی عمل یا وظیفہ پڑھ لیا۔ کوئی ترکیب یا صیغہ دیکھ لیا۔ عمل مقصود نہیں رہا۔ وَ ذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِینَ ۔ ہر حسن کے لئے یہی جزاء ہے۔ یہ مت سمجھو کہ انعامات اگلوں کے لئے ہی تھے اور تم محروم ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۹) ۸۸، ۸۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبُتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَيْلًا طَيِّبًا وَ اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ ایماندارو! مت حرام کرو کوئی چیز جو اللہ نے تمہارے لئے پسندیدہ حلال کی ہے اور حد سے نہ بڑھو، ہماری حد بندیاں نہ توڑو۔ بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ اور کھاؤ اللہ کے دیئے ہوئے میں سے پسندیدہ حلال اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جس پر تم ایمان لائے ہو۔ تفسیر وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ حَيْلًا طَيِّبًا وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ ۔ اور کھاؤ اس میں سے جو دیا تم کو خدا نے حلال اور ستھرا اور خدا سے ڈروجس پر تمہارا یقین ہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۸ حاشیه ) لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبُتِ مَا اَحَلَّ اللهُ لَكُمْ - انسان بدکاری میں ترقی کر کے خدا کے انعاموں سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ لا تَعْتَدُوا ۔ ہر ایک چیز کے لئے ایک حد مقرر ہے حتی کہ نیکی کی بھی ۔ چار رکعت نماز مقرر ہے کوئی پانچ پڑھے تو جائز نہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۹) ے اور جاہلوں سے منہ پھیر لے۔