حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 322
حقائق الفرقان ۳۲۲ سُورَةُ الْمَائِدَة اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے بڑھ گئے تھے۔ تفسیر لعنت کئے گئے وہ لوگ جو بنی اسرائیل سے کافر ہوئے ۔ داؤد اور عیسی بن مریم کی زبانی ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۴ حاشیه ) - لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ انہی میں سے وہ تھے جن کا ذکر هَلْ النك نَبَوُا الْخَصْمِ (ص: ۲۲) میں آیا ہے اللہ تعالیٰ وہاں فرماتا ہے يُدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ (ص: ۲۷) کہ اے داؤ دہم نے تجھے خلیفہ بنایا ہے ۔ بعض وقت غلطی سے انسان کسی عظیم الشان مقرب عند اللہ کی تحقیر کر بیٹھتا ہے۔ اس وقت وہ خدا کی رحمت سے دور ہو جاتا ہے اور لُعِنُوا کا فرد جرم اس پر لگتا ہے۔ قرآن مجید میں یہ ذکر مسلمانوں کو سنانے کے لئے آیا ہے۔ اسلام کو بادشاہت مقصود نہیں۔ شاہی مذہب نہیں۔ یہ تو ایمان سکھانے کے لئے آیا ہے۔ اسلام میں کوئی خاص زبان لباس نہیں ۔ وہ تو تمام لوگوں کو خدا منوانا چاہتا ہے۔ وہ کوخدامنوانا بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ ۔ آدمی پہلے چھوٹے چھوٹے گناہ کرتا ہے پھر بڑے بڑے گناہوں میں گرفتار ہوتا ہے۔ مثلاً پہلے کسی کو بد نظری سے دیکھ لیا۔ پھر دوسری بار دیکھنے کو دل چاہا۔ پھر آہستہ آہستہ اس کا پتہ دریافت کیا ۔ آخر زنا میں گرفتار ہو گیا۔ پھر حدود اللہ سے بھی آگے بڑھتا ہے اور ایک چڑی ہو جاتی ہے اس وقت لُعِنُوا کا زمانہ آتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۸ وَ لَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالنَّبِيِّ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء وَلَكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ فَسِقُونَ ۔ - ترجمہ ۔ اور اگر وہ اللہ کو ماننے والے ہوتے اور نبی اور جو نبی پر اترا تو وہ دلی دوست نہ بناتے مشرکوں کو لیکن ان میں کے بہت سے فاسق ہی ہیں۔ تفسير اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء - اگر کچھ بھی غیرت ہوتی تو اللہ ، رسول ، امام کو برا بھلا کہنے والوں سے ہرگز پیار نہ ہوتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۸ ) ے اور کیا تیرے پاس اس کے دشمن کی خبر پہنچی ۔