حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 321
حقائق الفرقان ۳۲۱ سُورَةُ الْمَائِدَة کے لوازمات مثلاً غنی ۔ خالق ہونا وغیرہ مسیح میں نہیں پائے جاتے اس واسطے وہ خدا یا خدا کے بیٹے نہیں ہو سکتے ۔ ان بیانات سے حضرت مسیح کی انسانیت اور مخلوقیت تو صاف عیاں ہے۔ مسیح کو یا خدا یا خدا کا بیٹا ماننے والوسیح کی خدائی کہاں سے نکل پڑی۔ اگر وہ ایک مخفی اور غیب الغیب راز ہے تو ایک خیال اور و ہم سے بڑھ کر اس کی کیا وقعت ہو سکتی ہے۔ کوئی زبردست اور بڑی قوی دلیل اس کے خدا بنانے میں درکار ہے کیونکہ مکلف انسان ایک ایسے مسئلہ میں جو اصول ایمان اور نجات اخروی سے تعلق رکھتا ہے کبھی مضبوط اور غیر مذبذب اعتقاد نہیں رکھ سکتا۔ جب تک کسی روشن دلیل نے اس کے دل کو مطمئن نہ کر دیا ہو۔ اور اگر الوہیت مخفی اور نا گفتنی اسباب پر مبنی ہے تو ہر شخص کہہ سکتا ہے کہ میں بھی مجسم خدا ہوں ۔ اور تمام دنیا کی بت پرست قوموں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے مقدس لوگ خدائے مجسم تھے اور خدائے تعالیٰ نے باغراض مختلفہ جامہ جسمانی پہنا۔ جائے غور اور انصاف ہے کہ مسیح میں کونسی خصوصیت اور ترجیح ہمیں اس بات کے یقین کرنے پر مجبور کرتی ہے کہ مسیح تو خدائے مجسم تھا اور باقی اوتاروں کے مرید اپنے دعوئی میں صادق نہ تھے ۔ ( ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف حضرت مولانا نورالدین صفحه ۳۶،۳۵) ۷۸ ۔ قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَ ضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ - ترجمہ ۔ کہہ دے اے کتاب والو! غلومت کرو اپنے دین میں ناحق اور پیچھے مت پڑ جاؤ اس قوم کی گری ہوئی خواہشوں کے جو بے شک گمراہ ہو چکی اس سے پہلے اور گمراہ کر دیا بہتوں کو اور بھٹک گئی راہ راست سے۔ تفسیر قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا - جو بہک گئے ہیں آگے۔ اور بہکا گئے بہتوں کو۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۲ حاشیه ) ۷۹ - لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ - ترجمہ ۔ حق پوشوں پر لعنت کی گئی بنی اسرائیل میں سے داؤد کی زبانی اور عیسی بن مریم کی زبانی ۔ یہ