حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 308
حقائق الفرقان ٣٠٨ سُورَةُ الْمَائِدَة وَهُمْ رَاكِعُونَ ۔ خدا کے حضور عاجزی کرنے والے۔ تشحذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰) ۵۹ - وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ اتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَ لَعِبًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ اور جب تم اذان دیتے ہو اور نماز کے لئے پکارتے ہو تو وہ اذان کو ٹھٹھا اور بے حقیقت چیز بناتے ہیں کیونکہ وہ قوم بالکل بے عقل ہے۔ تفسیر قرآن کریم تذلیل اور اہانت کے طور پر ان لوگوں کا حال بیان کرتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے اور بے عقلی کے بدنتائج میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ جیسے فرمایا وَ إِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ اتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَ لَعِبًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ اور جب تم انہیں نماز کو بلاتے ہو۔ اسے حقارت اور کھیل میں اڑاتے ہیں ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵) ٢٠ - قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ - ترجمہ ۔ تم کہہ دو اے اہل کتاب ! تم ہم میں کیا عیب پاتے ہو بس یہی کہ ہم نے مانا ہے اللہ کو اور اس کلام کو جو ہم پر اترا اور جو ہم سے پہلے اتارا گیا اور تم تو اکثر نا فرمان ہی ہو۔ تفسیر۔ انہیں کہہ ۔ اے کتاب والو ۔ تم اس لئے ہم سے بیزار ہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہم پر نازل کیا گیا اور اس پر جو پہلے نازل کیا گیا اور تمہاری ناراضی کی جڑ یہ ہے کہ تم حدود الہیہ کو توڑنے والے ہو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹،۲۳۸)